کراچی … دوہری شہریت کے معاملے پر 4 صوبائی وزراء سمیت سندھ اسمبلی کے 6 ارکان نے استعفے دے دیئے، اسپیکر نے منظوری کے بعد تمام ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوادیئے۔ نمائندہ جیو نیوز طارق معین صدیقی نے بتایا ہے کہ 4 صوبائی وزراء سمیت سندھ اسمبلی کے 6 ممبران نے اپنے استعفے اسپیکر کو بھجوادیئے ہیں، مستعفی ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے رضا ہارون، محمد علی شاہ، عسکری تقوی، عبدالمعید اور پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور صادق میمن شامل ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے 6 ارکان کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں میں دوہری شہریت سے متعلق کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد نے دوہری شہریت سے متعلق حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے تھے اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ اسی وجہ سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو 30 نومبر تک حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Sunday, 2 December 2012
دوہری شہریت: رضا ہارون، محمد علی شاہ سمیت 6 ارکان سندھ اسمبلی مستعفی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment