Wednesday 26 December 2012

ایران نے نیا سائبر حملہ ناکام بنا دیا: رپورٹ


یہ وائرس صوبہٴ ہرمزگان میں واقع کچھ صنعتوں تک پھیل چکا تھا اور یہ کہ کمپیوٹر سے متعلق ایران کے ماہرین اِس حملے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں: ایرانی شہری دفاع کا بیان

واشنگٹن — ایران کے شہری دفاع کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ملک کےجنوبی علاقے میں واقع ایک صنعتی تنصیب کےکمپیوٹروں پر کیا جانے والا  ایک نیا سائبر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

علی اکبر اخوان  نے منگل کے روز ایرانی طلبا کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ وائرس صوبہٴ  ہرمزگان میں واقع کچھ صنعتوں تک پھیل چکا  تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ کمپیوٹر سے متعلق ایران کے ماہرین  اِس حملے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سنہ 2010 میں Stuxnet نامی طاقتور کمپیوٹر وائرس نےملک کے بوشہر کی جوہری تنصیب کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں میں خرابی  پیدا کی تھی۔

ایران اِن سائبر حملوں کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر دیتا آیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے جوہری پروگرام کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

مغرب کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران اِس الزام کو مسترد کرتا ہے

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79