،حافظ سعید پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کی قسمت کے فیصلے ملک کے اندر نہیں، باہر ہوتے ہیں۔
|
لاہور....جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، طاہرالقادری زیادہ تیز نہ چلیں،قوم کو ساتھ لیکر چلیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کی قسمت کے فیصلے ملک کے اندر نہیں، باہر ہوتے ہیں۔ پاکستان کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے کے لئے وسیع تر اتحاد بنانا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی مسائل کی زد میں ہے اور غیر ملکی مداخلت کی آماجگاہ بن چکاہے۔ملکی مسائل کے حل کے لیے وقت پر الیکشن ضروری ہیں۔ |
No comments:
Post a Comment