بس میں لڑکی سے زیادتی: بھارتی حکومت نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا
|
نئی دہلی … بھارتی حکومت نے بس میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم جاری کردیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ریٹائرڈ جج اوشا مہرا کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا کمیشن کرے گا۔ وزیر خزانہ چدم برم نے معاملے کی شفاف طور پر تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد بھارت کے مختلف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ |
No comments:
Post a Comment