Thursday 27 December 2012

ایکشن فلم’دھوم تھری‘کا پہلا پوسٹر اورلوگو جاری

ممبئی …یش راج بینر تلے بننے والے ایکشن فلم دھوم تھری کا پہلا پوسٹر اور لوگو جاری کردیا گیا۔ہدایتکار و رائٹر وجے کرشنا اچاریہ کی اس ایکشن تھرلر فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔2004ء کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دھوم میں جان ابراہم (ولن) ،ابھیشک بچن، اُدے چوپڑااور ایشا دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ2006ء میں سیکوئل دھوم ٹو میں ہرتیک روشن (ولن)،ایشوریا رائے اور بپاشا باسو کیساتھ ابھیشک اور اُدے چوپڑا اپنے سابقہ کرداروں میں موجود تھے۔ اس فلم میں جہاں وِلن کا کردار عامر خان اور کترینہ کو انکی گرل فرینڈ بنایا گیا ہے وہیں اُدے چوپڑا اور ابھیشک بچن ایک بار بھر بطور پولیس افسر اپنے پچھلے رولز میں موجود ہیں جبکہ جیکی شیروف بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ادیتہ چوپڑا ،عامر خان اور وجے کرشنا کی مشترکہ طور پرتحریر کی گئی اس ایکشن تھرلر فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ معروف موسیقار پریتم کی موسیقی لئے یہ ایکشن فلم یش راج فلمز کے تحت اگلے سال کرسمس کے موقع پر25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79