Friday 30 November 2012

امریکی چینل کے نیوز روم میں بلی مو سم کا حال سننے آگئی

نیو یارک…این جی ٹی…ایک امریکی نیو زچینل کے حاضرین اس وقت حیران ہو گئے جب انہوں نے موسم کی تازہ ترین خبریں سنتے ہوئے اپنی اسکرین پر بلی کو دیکھا۔ نیوز اینکر اپنی پشت پر مو جود اسکرین کے ذریعے اپنے سامعین کو مو سم کا حال بتانے میں مصروف تھا کہ اچانک پہلے ایک بلی کی دُم اسکرین پر نمو دار ہو ئی اور پھردیکھتے ہی دیکھتے پوری بلی سامنے آگئی۔ براہ راست نشر یات کے باعث اس بلی کو سب حاضرین نے بھی دیکھا لیکن اس نیوز اینکر نے اپنے سامنے بلی کی مو جودگی کا بالکل بھی نو ٹس نہیں لیا اور کسی قسم کا واویلا مچانے کے بجائے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کونبھاتا رہا۔ بلی نے بھی پورا مو سم کا حال سنا اور پھر یہ جاوہ جا۔

میکسیکو :مایا تہذیب کے ماننے والوں نے آگ کا تہوار منایا


میکسیکو سٹی…میکسیکو میں مایا تہذیب کے ماننے والوں نے آگ کا تہوار منایا، خصوصی پوجا کی اور تقریب میں ڈانس سے رنگ بھر دئیے۔ میکسیکو سٹی میں ، نیو فائر تقریب میں مایا تہذیب کے ماننے والوں نیآنے والے سال کو خوش آمدید کہا ،مایا کلینڈر کے مطابق 13واں بکتونBaktun دور 21 دسمبر کر ختم ہورہاہے جبکہ 13 مایا تہذیب کا مقدس نمبر ہے ۔ اس لیے کچھ لوگوں نے اسے دنیا کے ختم ہونے سے منسوب کردیا ۔تاہم اب اس کی تردید بھی کی جارہی ہے

مصر میں نئے آئین کا مسودہ منظور،ریفرنڈم کرایا جائے گا

قاہرہ…مصر میں آئین ساز اسمبلی میں نئے ملکی آئین کے مسودے پر حتمی رائے شماری مکمل کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا ہے۔اجلا کے چئیرمین Hossam el-Ghiriani کے مطابق حتمی مسودے کو صدر مرسی کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اور دو ہفتے کے دوران ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ نئے دستور میں دو سو چونتیس شقوں کومرحلہ وار منظورکرلیاگیاہے۔آزاد خیال، بائیں بازو کے حامی اور عیسائی اراکین اسمبلی نے آئین کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔مصر کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو جو نئی طاقتیں تفویض کی ہیں وہ اس وقت معطل ہو جائیں گی جو عوام نئے آئین پر متفق ہو جائیں گ

پرتھ ٹیسٹ: جنوبی افریقا 225 رنز بناکر آؤٹ،آسٹریلیا 2 وکٹوں پر33 رنز

پرتھ … ڈوپلیسی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 225 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ ڈوپلیسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز بنائے۔پرتھ میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا، لیکن آسٹریلوی پیسرز کی عمدہ بالنگ کے سامنے مہمان ٹیم بے بس نظر آئی، پوری ٹیم 225 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ فیف ڈو پلیسی نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل کر 78 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے، رابن پیٹرسن 31 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔ نیتھن لائن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 33 رنز تھا۔ جنوبی افریقا کو اب بھی 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انٹر نیٹ پر معا شقے چلا نے میں ایتھنز کے با سی سب سے آگے

ایتھنز…این جی ٹی…یوں تو انٹر نیٹ پر کی جانے والی محبت اور دوستیاں پو ری دنیا میں عام ہو چکی ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ یو نا ن کے شہر ایتھنز کے شہر ی اس کا م میں سب سے زیا دہ ماہر ہیں۔ World Flirtation Leagueکے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق ایتھنز کے شہری آن لائن دوستیاں اور معاشقے کرنے میں لندن اور پیرس سے بھی آگے ہیں اور ایتھنز کا ایک عام شہری ایک مہینے میں25با ر آن لائن فلرٹ کرتاہے جبکہ رو س کے شہر ماسکو کے باسی اس سلسلے میں دوسرے نمبر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر رومانوی شہر پیرس کے رہائشی اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں جو اس فہرست میں 38 نمبر پرآ ئے ہیں

راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم، شہری پریشان

اسلام آباد … سردی کی شدت میں اضافے کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیا، لوگوں کو گھنٹوں گیس نہ ملنے کی شکایات بھی ہیں اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے باعث 2دن سے تمام سی این جی اسٹیشن بند ہیں لیکن پھر بھی گھریلو صارفین گیس کو ترس رہے ہیں۔ صارفین نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کے علاقوں آئی 10، ترامڑی چوک اور غوری ٹاوٴن میں دن بھر گیس نہیں ہوتی۔ راولپنڈی کے علاقوں صادق آباد، مسلم ٹاوٴن، شکریال اور طہماسب آباد میں 12 گھنٹے سے گیس نہیں۔ خیابان سرسید، کٹاریاں مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاوٴن ایف بلاک میں بھی لوگوں نے 12 گھنٹے سے گیس نہ ہونے کی شکایت کی ہے

free video batkhela-movies



Thursday 29 November 2012

کولاویری گانے کی مقبولیت، سال مکمل ہونے پر نئی وڈیو کا اجراء


ممبئی…این جی ٹی…دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے گانےWhyThis Kolaveri Diکو ایک سال مکمل ہونے پر اسکی نئی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔Kolaveri Diنامی یہ گانا تامل فلم3(تھری)کے لیے تامل و انگلش (Tanglish)زبان میں ریکارڈ کیا گیا تھا ۔رواں ماہ اس گانے کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہونے پر نئی وڈیو کا اجراء کیا گیا ہے جس میں ناصرف گانے کے بولوں کوباقاعدہ منظر کشی کے ذریعے واضح کیا گیا ہے بلکہ گانے کو ہپ ہاپ /تیز بیٹس کیساتھ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2011میں منظرِ عام پر آنے والے اس گانے کو اب تک6کروڑ 50لاکھ سے زائد افراد سن چکے ہیں۔

سڈنی : ساحلوں پر کائی نے پانی کا رنگ لال کردیا ،عوام کے لیے بند

سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلوی شہر سڈنی کے کئی ساحلوں نے گذشتہ روز خون کی تہہ اوڑھ لی۔ یہاں کوئی خون کی ندیاں نہیں بہائی گئیں بلکہ ایک خاص قسم کی کائی کی افزائش نے سمندر کے پانی کو لال سُرخ کردیا۔سڈنی میں کائی سے متاثرہونے والے تمام مشہور و معروف سا حلوں کو عام عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک کائی کے اثرات سمندر سے غائب نہیں ہوجاتے عام عوام اس پانی میں سوئمنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کائی سے پیدا ہونے والا امونیم جسمانی خارش،ریشز اور آنکھوں میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔

حالات یہی رہے تو بجلی بحران 2020ء تک ختم نہیں ہو سکتا، نیپرا

اسلام آباد … نیپرا نے عوام کیلئے ایک اور بری خبر سنادی ہے کہ بجلی کا بحران مزید 8 سال تک جاری رہے گا، رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں 2020ء تک بجلی بحران ختم نہیں ہو سکتا، 40 فیصد بجلی چوری اور لائن لاسز کی نظر ہو جاتی ہے۔ نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2012جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے ادارے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 23 ہزار میگاواٹ ہے لیکن زیادہ سے زیادہ صرف 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی بحران کا کوئی قلیل المدتی حل موجود نہیں، پچھلے 3سال میں بجلی بحران نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، بجلی بحران سے صنعتیں بند ہوگئیں جس کے باعث لاکھوں مزدور بیروزگار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کر کے بجلی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا جبکہ ملک میں 40 فیصد بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہو جاتی ہے، کے ای ایس سی کے لائن لاسز اور بجلی چوری 35 فیصد ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے درمیان بجلی کی خرید و فروخت کے حوالے سے کوئی باقاعدہ معاہدہ تک موجود نہیں۔ نیپرا رپورٹ میں بھارت اور ایران سے بجلی درآمد کرنے اور نئے منصوبے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بھارت اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدے گا

نئی دہلی … بھارت اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدے گا، جس کی مالیت ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ نئی دلی میں وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے ایف جی ایم 148 جویلین اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی فروخت میں ہچکچاہٹ کے بعد کیا جارہا ہے۔ واشنگٹن نے ان میزائل کے بارے میں مکمل فوجی معلومات، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا لائسنس دینے کی حامی نہیں بھری تھی۔ بھارتی فوج امریکی میزائل کی طرح کے اس میزائل کی مشق کر چکی ہے، یہ میزائل کاندھے پر رکھ کر بھی فائر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اگلے مرحلہ میں خریداری کے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں

جنوبی وزیرستان: برمل میں ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

وانا … جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں ایک گاڑی پر 2میزائل فائر کئے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حامدمیرکی رانامارکیٹ آمد، جیونیوزکو کلوز سرکٹ کیمرہ فوٹیج موصول

اسلام آباد…اسلام آبادکے علاقے ایف سیون کی رانامارکیٹ میں سینئر اینکر پرسن، معروف کالم نگار اور صحافی حامد میر کی آمد اور مشکوک شخص کی کلوز سرکٹ کیمرہ فوٹیج جیونیوزکوموصول ہوگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشکوک شخص 10 بج کر 47 منٹ پر رانا مارکیٹ میں داخل ہوتا ہے، اُس کے ہاتھ میں ایک کالابیگ موجودہے، جس میں سے کچھ باہر لٹک رہاہے۔ سینئراینکرحامد میر کی گاڑی میں نصب دھماکہ خیزموادکے ساتھ بھی کچھ ایساہی لٹکتادکھائی دے رہاتھا۔ یہ شخص اُس طرف جا رہا ہے جہاں پانچ منٹ کے بعد حامد میر پہنچے۔ 10 بج کر 52 منٹ پر حامد میر کی گاڑی رانا مارکیٹ میں داخل ہوتی ہے اور 10 بج کر 55 منٹ پر واپسی چلی جاتی ہے۔ یہی گاڑی 11 بج کر 13 منٹ پر پھر داخل ہوتی ہے اور حامد میر یہاں آدھا گھنٹہ رُکتے ہیں۔ فوٹیج دیکھنے سے کئی سوالات ذہن میں آتے ہیں۔ یہ شخص کون ہے؟کیا اسے حامد میر کو ٹارگٹ کرنا تھا اور اُسے حامد میر کی آمد کا پہلے سے علم کیسے تھا۔ اُس کے ہاتھ میں کیا ہیاور یہ کس طرف رواں دواں ہے۔رانا مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ میں لگے باقی کیمروں کی فوٹیج کہاں گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جناح سپر مارکیٹ کی فوٹیج میں کوئی مشکوک شخص نظر نہیں آیا۔

امن کی آشا اور کا پیغام لئے نصیر الدین شاہ پاکستان پہنچ گئے

لاہور…ممتازبھارتی اداکارنصیرالدین شاہ کاکہناہے کہ پاکستان آ کر ایسے لگتا ہے جیسے اپنے گھر آ گیا ہوں،کھلے دل سے امن اور دوستی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ امن کی آشا نہ ہوتی تو پاکستان آتا ہی کیوں؟نصیرالدین شاہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھارت سے لاہورآمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ وہ ایک ہفتہ پاکستان میں قیام کریں گے اور یکم اور2 دسمبر کو الحمرا ہال لاہور میں پروگرام کریں گے،نصیرالدین شاہ کاکہناتھاکہ پاکستانیوں نے ہمیشہ بہت پیار دیا ،یہاں انہیں کوئی ڈر،خوف یا خطرہ محسوس نہیں ہوتا، وہ پاکستان میں ملنے والی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

پاکستان کا بیلسٹک میزائل حتف 5غوری کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی…پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف 5غوری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہغوری میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،میزائل1300کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،بیلسٹک میزائل حتف5غوری کی درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت ہے۔کامیاب تجربے پر صدر اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کومبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے موبائل سم کی کورئیرسروس سے فروخت کی پالیسی مستردکر دی

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل فون آپریٹرز سے ملاقات کے بعدموبائل سمز کی کورئیرسروس کے ذریعے فروخت کی پالیسی مستردکر دی ،ذرائع کے مطابق موبائل سمز فرنچائز اور آپریٹو سینٹرزکے ذریعے قابل فروخت ہونگی تاہم سمز کے غیر قانونی استعمال کورو کنے کیلئے دیگر آپشن کو زیر غور لایا جائے گا ۔سم خریداری کیلئے دوسری شناختی دستاویز پیش کرنے کی پابندی بھی واپس لے لی گئی ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے موبائل فون آپریٹرز کی ملاقات کے دوران موبائل فون نمبرز پورٹیبلیٹی پربھی پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے تھاکہ موبائل آپریٹرز ریٹیلرز2ماہ میں بائیو میٹرک سینٹرز میں نصب کریں،موبائل فون ہینڈ سیٹس کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی تصدیق یقینی بنائیں ۔

In pictures: A kingdom of colour






Egypt crisis: Assembly rushes to finish constitution


The assembly writing a new Egyptian constitution says it hopes to vote on a draft version as early as Thursday.

The news came as the constitutional court indicated it would rule on Sunday whether to dissolve the assembly.
Protesters clash with police in Cairo, 28 November 2012
Egypt's judiciary is in a stand-off with President Mohammed Mursi and his Islamist supporters, after Mr Mursi last week issued a decree granting himself sweeping new powers.

The decree has sparked huge protests across the country.

As those protests continued on Wednesday, officials at the constituent assembly said it was finishing its draft constitution, even though Mr Mursi had recently extended its deadline to complete the work until February.

A vote was expected on Thursday, state media reported.

The BBC's Jon Leyne, in Cairo, says issuing a constitution in these circumstances would be a deeply inflammatory move.

Opposition figure and former Arab League chief Amr Moussa told Reuters news agency: "This is nonsensical and one of the steps that shouldn't be taken, given the background of anger and resentment to the current constitutional assembly."

'Sacred mission'
The constituent assembly is dominated by the Muslim Brotherhood and other Islamists, who back Mr Mursi.

Liberal, left-wing and Christian members have boycotted the body, accusing the Islamists of trying to impose their vision.

Continue reading the main story
22 November declaration

Re-open investigations into killings of protesters; retrials of those accused
No appeals against constitutional decrees made since Mursi came to power
President to appoint the public prosecutor (must be aged at least 40)
Constituent assembly to get two months extra to draft new constitution
No judicial authority can dissolve the constituent assembly or the upper house of parliament (Shura Council)
President authorised to take any measures to preserve the revolution or safeguard national security
Egypt state TV struggles to shake off old habits
Egyptians on presidential powers
Its latest move appeared to be aimed at dodging a ruling by the constitutional court on Sunday on whether the assembly should be dissolved.

The constitutional court's deputy chairman, Maher Sami, said in a televised speech that the ruling would go ahead.

"The court is determined to rise above its pain and continue its sacred mission until the end, wherever that takes us," he said.

The court has already dissolved the lower house of Egypt's parliament, which was led by the Muslim Brotherhood.

The declaration that sparked protests gave Mr Mursi powers to take any measures to protect the revolution, and stated that no court could overturn his decisions.

It is valid until a new constitution is in place.

Critics accuse Mr Mursi of trying to seize absolute powers.

Supporters say the decrees were needed to protect the gains of the revolution against a judiciary with deep ties to overthrown President Hosni Mubarak.

On Monday, Mr Mursi sought to defuse the crisis by telling senior judges that the decrees would be restricted to "sovereign matters" designed to protect institutions.

But judges who attended the meeting said they were not satisfied and wanted the measure completely withdrawn.

On Wednesday, judges called a strike, saying appeals courts and the court of cassation would halt work until the decree was revoked.

The president was expected to make a televised address to the nation about the decree late on Thursday.

There have been running protests since the decree was issued, often spilling over into violent clashes between protesters and riot police.

The Muslim Brotherhood and the more radical al-Nour party have called for a counter-protest in Cairo on Saturday.

If approved by the constituent assembly, the draft constitution would then be put to a national referendum.

More on This Stor

Country of Beggers........!

اژدھے کی کھال کی تجارت سے اژدھوں کو خطرہ


ایک رپورٹ کے مطابق اژدھے یا اس کی نسل کے دوسرے سانپوں کے کھال کی دنیا میں بڑھتی تجارت سے ایسی نسل کے سانپوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔
تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یورپ میں ان چمڑوں سے بنے بیگ یا دوسری فیشن کی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے یورپ میں اسے خوب برآمد بھی کیا جاتا ہے۔
اسی بارے میں
برطانوی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز کے فاتح
وائلڈ لائف کیمرے کی نظر سے
ویلز میں جنگلی حیات اور قدرتی مناظر
لیکن یہ تجارت اصول و ضوابط سے اس قدر دور ہے کہ یہ پتہ کرنا بڑا مشکل ہے کہ ایسی کھالیں کہاں سے آئی ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ ان کھالوں کے حصول کے لیے کئی بار بڑی بے رحمی سے ان سانپوں کو مارا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سانپ کی کھالوں کی تجارت بڑی فائدے مند ہے اور ایک ارب ڈالر کی تجارت کے تحت جنوب مشرقی ایشیا سے ہر برس تقریباً پانچ لاکھ سانپ کی کھالیں بر آمد کی جاتی ہیں۔
وائلڈ لائف کے تحفظ سے متعلق جو عالمی معاہدہ ہے اس کے تحت ایسی بعض نسلوں کی تجارت کی اجازت بھی ہے لیکن اژدھے سانپوں کے معاملے میں ان قوانین کا بھر پور استحصال کیا جاتا ہے۔
وہ سانپ جنہیں پال کر بڑا کیا جاتا ہے ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے لیکن اس رپورٹ کے مطابق بیشتر وہ سانپ جنہیں پالا ہوا بتایا جاتا ہے دراصل وہ جنگلی سانپ ہوتے ہیں۔

لمبے سانپوں کی کھالوں کی زیادہ مانگ ہے
جو افراد اس کی کھال نکال کر بیچتے ہیں انہیں تو اتنے پیسے نہیں ملتے لیکن یورپ میں پہنچ کر اس کی قیمت زیادہ ہوجاتی ہے۔
مثلا انڈونیشیاء میں اگر گاؤں کے ایک شخص نے تیس ڈالر میں کھال بیچی تو فرانس اور اٹلی میں وہ پندرہ ہزار ڈالر تک قیت کی ہوتی ہے۔
سب سے زیادہ قیمت تین یا چار میٹر لمبی کھال کی ہوتی ہے اور اسی کی زیادہ مانگ بھی رہتی ہے۔
اس رپورٹ کوتیار کرنے والوں میں سے ایک اولور کیلابیٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر یہ تجارت غیر قانونی طریقے سے ہوتی ہے۔’ یہ مقامی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ قانون کو کیسے نافذ کرتے ہیں۔’
ان کا کہنا ہے ’کئی بار تو انہیں اس سے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا ہے اور بہت بار وہ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔‘
اس رپورٹ کے مطابق جس تیز رفتاری سے اژدھے مارے جاتے ہیں اس میں کمی ضروری ہے کیونکہ بہت سے کم عمری میں ہی مار دیے جاتے ہیں۔
لیکن یہ کام آ‎سان بھی نہیں کیونکہ سانپوں کے متعلق اس طرح بیداری پیدا کرنا مشکل کام ہے۔ ان کے بارے میں عوام میں کوئی خاص جذبہ نہیں ابھرتا۔
لیکن محقیقین کا کہنا ہے کہ اس کا حل تجارت پر پابندی عائد کرنا بھی نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ کوئي ایسا طریقۂ کار اپنایا جائے جس سے سانپوں کا پتہ رہے کہ وہ کہاں کہاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں کہ لوگ اس کا بہت مطالبہ کرتے ہیں بلکہ یورپی ممالک میں تاجر اس کھال کی بنی اشیاء زیادہ سے زیادہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔
 نے ایسی پر تعیش اشیاء بنانے والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔batkhela-movies.blogspot.com

پولینڈ میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی


پولینڈ کی سب سے بڑی عدالت نے ملک میں مذہبی طریقہ سے ذبح کرنے کے طریقہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین اس طریقے کو قانونی حیثیت دینے والی ہے۔
عدالت کے ایک آئینی ٹرائبیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بغیر بے ہوش کیے جانورکی گردن کاٹنے سے خون بہہ کر موت ہونا پولش قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسی بارے میں
گوشت کی برآمد پر پابندی کا خیرمقدم
گائے اور خنزیر کے فوڈ فیسٹیول پر پابندی
گائے کا گوشت کھانا ایک سنگین جرم
پولینڈ میں مسلمانوں اور یہودیوں کی آبادی کم ہے جو اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ذبح کا یہ طریقہ اپناتے ہیں۔
لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ یورپی یونین نے ذبحہ کرنے کے طریقہ کو جو قانونی درجہ دینے کا فیصلہ کیا اس سے پولینڈ کا یہ قانون متصادم ہوگا یا اس کا اس پر کوئي اثر نہیں پڑیگا۔
یورپی یونین نے مذہب اور عقیدہ کی بنیاد پر ذبحہ کرنے کے طریقہ کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔
پولینڈ کے وزیر ذراعت سٹینسلاء کلیمبا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے قوانین ایک مثال ہیں اور اگر اس فیصلے سے کوئي مشکل پیش آئی تو اس سے دور ہو جائیگي۔
ان کی وزارت نے ایسے تقریباً سترہ ذبح خانوں کو لائسنس جاری کیے ہیں جس کے تحت انہیں مذہبی بنیاد پر ذبح کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
لیکن مویشیوں پر ظلم کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے تحت ہر ملک کو اپنے انفرادی اصول و ضوابط وضع کرنے کی بھی اجازت ہے۔
ایسی ہی ایک تنظیم کے رکن ڈریز گزریا نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’ یہ ہم پر منحصر ہے کہ آيا ہم اس طرح کے قانون اپنائیں یا نہیں جس کے تحت اس طرح کے ذبیحہ کی اجازت دی گئي ہے۔''

یورپ میں پولینڈ حلال گوشت پر پابندی لگانے والا دوسرا ملک ہے
یورپ میں پولینڈ سے پہلے سویڈن نے اس طرح کے ذبیحے پر پابندی عائد کی تھی اور اب ایسا پولینڈ نے کیا ہے۔
پولش ریڈیو کے مطابق ملک میں جانوروں کے لیے کام کرنے والی بعض تنظیموں کی درخواست پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
لیکن اس پر نکتہ چینی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندی سے غلط پیغام جائے گا اور یہ تاثر ہوگا کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں سے روادی نہیں برتی جاتی۔
صدر برونسلاء کموسوکی نے روایتی ذبحہ کرنے کے طریقہ کا یہ کہہ کر دفاع کیا ہے کہ یہ تو ایک قدیم زمانے سے ہوتا آیا ہے۔
نیدرلینڈ میں گزشتہ برس اسی موضوع پر ایک بحث کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ روایتی ذبح کرنے کے طریقہ کے خلاف قانون بنانا یہودیوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہوگا اور یورپ میں غیر رواداری کے بحران سے تعبیر کیا جائےگا۔
پولینڈ میں یہودی کمیونٹی کی یونین کے صدر پیؤٹ کاڈلک نے اس کے رد عمل میں کہا کہ مذہی امور سے متعلق ان کی تنظیم اور پولینڈ حکومت کے درمیان سنہ انیس سو ستانوے میں جو معاہدہ ہوا تھا اس کی یہ صریحا خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا ’ایسا لگتا ہے اس میں قانونی تضاد ہے اور اس کا کیا مطلب ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگي۔ہم اس پر قانونی صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔‘
یہودیوں کے ذبح کو کوشر کہا جاتا ہے اور چونکہ نازیوں کے زمانے میں پولینڈ میں یہودیوں کو ہلاک کیا گيا تھا اس لیے وہاں اس کی بڑی اہمیت ہے۔
اس دور میں پولینڈ میں تقریباً تیس لاکھ یہودی تھے اور اب ان کی تعداد چھ ہزار ہے۔ مسلمانوں کی تعداد بھی زيادہ نہیں اور وہ بھی چند ہی ہزار ہیں۔
لیکن پولینڈ میں کوشر اور حلال دونوں طرح کےگوشت تیار ہوتے ہیں اور یہاں سے عرب ممالک، ترکی اور اسرائيل کو بر آمد بھی کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی ملک کا ایک بڑا بزنس ہے۔

دمشق میں کار بم دھماکے: 34 افراد ہلاک


شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرقی علاقے میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
سانا خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ’دہشت گردوں‘ کا ہاتھ ہے۔
اسی بارے میں


ادارے کے مطابق اس علاقے کے بہت سے رہائشی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اور گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ایس او ایچ آر کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ٹیلی ویژن پر آگ بجھانے والے عملے کو دو جلی ہوئی گاڑیوں کے ڈھانچوں میں آگ بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جرمانہ میں اسی دوران دو چھوٹے بموں کے دھماکے بھی ہوئے، تاہم ان میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے جرمانہ سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں دمشق کے نواحی علاقوں میں شدید جنگ ہوتی رہی ہے۔
جرمانہ میں زیادہ آبادی دروز اور عیسائیوں کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں حکومت کے حامی افراد نے باغیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح دھڑے تشکیل دے رکھے ہیں۔
29 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایک اور کار بم دھماکے میں 11 افراد مارے گئے تھے۔
ایک حکومت مخالف دھڑے ایل سی سی نے کہا ہے کہ دارالحکومت اور اس کے مضافات میں منگل کے روز 48 افراد مارے گئے تھے، جب کہ ملک بھر میں 131 لوگ ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔
حکومت مخالف گروپوں کا کہنا ہے کہ مارچ 2011 میں بشار الاسد کے خلاف مزاحمت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایل سی سی کے مطابق فری سیرئین آرمی نے دمشق کے جنوب میں ایک فوجی فضائی اڈے پر حملہ کیا اور دمشق کے مضافات میں حکومتی افواج کے کئی حملوں کو روکا۔

بلوچ مزاحمت کاروں کو مراعات کی پیشکش


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے بلوچ مزاحمت کاروں کو مسلح کاروائیاں ترک کرنے کی صورت میں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان کی حکومت نے مسلح مزاحمت کے لیے پہاڑوں پر جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ مسلح کاروائیاں ترک کر کے واپس آجائیں تو انہیں روزگار فراہم کیا جائے گا۔
اسی بارے میں
’حکومت بلوچستان مسئلے کے حل کرنے کا عزم نہیں رکھتی‘
بلوچ بنگالی
’بلوچستان کے مسائل معافی سے حل نہیں ہوں گے‘

پاکستان, بلوچستان
اس بات کا فیصلہ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کی زیر صدارت بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی (Apex) کے اجلاس میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ Apex کمیٹی کے نام سے یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی سپریم کورٹ کے اس عبوری حکم کے بعد قائم کی گئی ہے جس میں یہ قرار دیا گیا تھا کہ بلوچستان کی سویلین حکومت لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے حکومت کرنے کی اپنی آئینی اتھارٹی کھودی ہے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق بدھ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، کمانڈر سدرن کمانڈمیجر جنرل محمد عالم خٹک، چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان، آئی جی پولیس بلوچستان طارق عمر خطاب، صوبائی سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلا س میں صوبے کے مسائل خصوصاً امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ان مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس نے پہاڑوں پر چلے جانے والوں کی واپسی کی صورت میں ان کے لیے خصوصی رعایت اور مراعات کا اعلان کیا۔
کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پہاڑوں سے واپس آنے والوں کا نہ صرف خیر مقدم کیا جائے گاکہ بلکہ انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے علاوہ ان کی فلاح وبہبود کے لیے صوبائی سطح پر امدادی فنڈ بھی قائم کیا جائےگا۔
علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ قبائلی تنازعات کے حل اور ان کے پر امن تصفیے کے لیے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔
اگرچہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پہاڑوں پر جانے والے افراد کے لیے یہ پہلا اعلان ہے لیکن اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اس طرح کے جو اعلان ہوتے رہے ہیں انہیں بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مسترد کیا تھا۔

Tuesday 27 November 2012

کیوبا میں بھاری بھرکم خاتون کاڈانس

ہوانا…کیوبا کی بھاری بھرکم خواتین نے ڈانس کی دنیا میں نیا نظریہ متعارف کرادیا ، ڈانس کرنے کے لیے اسمارٹ ہونا ضروری ہے ، کیوبا کی فربہ خواتین نے اسٹیج پر ڈانس کیا،8فربہ خواتین کے اس گروپ کو Juan Miguel ڈائریکٹ کررہے ہیں ، گروپ میں ہر ایک کا ہی وزن 91 کلو ہے ، اور عمریں 35 سے 50 سال کے درمیان ہیں

نائجیریا میں خودکش حملے: گیارہ افراد ہلاک

حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے شمالی نائجیریا میں کادونا ریاست میں ایک فوجی بیرک کے اندر واقع چرچ پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک اور 30 کو زخمی کر دیا ہے۔
ایک فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بیرک کے اندر دو گاڑیاں لے جا کر ٹکرائی گئیں۔ انھوں نے اس حملے کو ’حیرت انگیز اور خجالت آمیز‘ قرار دیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، لیکن فوج کو اسلامی عسکریت پسند تنظیم بوکو ہرام پر شبہ ہے جس نے حال ہی میں ریاست کے اندر چرچوں پر حملے کیے ہیں۔
تنظیم حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں اسلامی شریعت نافذ کرنا چاہتی ہے۔
لاگوس میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ول روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ عیسائیوں کے چرچ عام نشانہ ہیں، یہ واقعہ براہِ راست فوج پر حملہ لگتا ہے۔
جمعے کے روز نائجیریا کی فوج نے بوکو ہرام کے سربراہ ابوبکر شرکو کو پکڑنے میں مدد دینے پر پانچ کروڑ نائرا (317000 امریکی ڈالر)، اور دوسرے رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک ایک کروڑ نائرا کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ بیرکوں میں ایک بس داخل ہوئی جس نے چرچ کی دیوار کو ٹکر مار دی اور دھماکے سے پھٹ گئی۔
دس منٹ بعد چرچ کے باہر ایک کار میں دھماکا ہوا۔
"پہلے دھماکے سے کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں، اور متجسس عبادت گزار ملبے کے اردگرد جمع ہو گئے۔ اسی دوران دوسرا دھماکا ہوا۔"
فوجی ترجمان
فوجی ترجمان نے کہا، ’پہلے دھماکے سے کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں، اور متجسس عبادت گزار ملبے کے اردگرد جمع ہو گئے۔ اسی دوران دوسرا دھماکا ہوا۔‘
عینی شاہدین نے کہا کہ جائے وقوعہ پر لاشیں بکھری ہوئی تھیں اور زخمیوں کو سٹریچروں پر ڈال کر وہاں سے لے جایا جا رہا تھا۔
جون میں کدونہ میں ہونے والے دھماکوں اور ان کے جواب میں ہونے والی کارروائیوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
لگ بھگ ایک ماہ پہلے اسی ریاست میں ایک رومن کیتھولک چرچ میں ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد مارے گئے تھے۔
کادونا ریاست مسلمانوں کی اکثریت والے شمالی نائجیریا اور عیسائیوں کی اکثریت والے جنوبی نائجیریا کے درمیان سرحد کا کام کرتی ہے۔

صدر مرسی کی حمایت میں مجوزہ مظاہرہ منسوخ

مصر کے اہم اسلامی اتحاد اخوان المسلمون نے قاہرہ میں منگل کو مجوزہ مظاہرہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ صدر مرسی نے ججوں سے ملاقات میں اپنے اختیارات میں اضافے کے حوالے سے ان کے خدشات دور کیے ہیں۔
منگل کو حزب مخالف صدر محمد مرسي کی اختیارات میں اضافے کے حکم کے خلاف مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اخوانِ المسلمون نے نے صدر مرسی کی حمایت میں مظاہرہ کرنا تھا تاہم اس نے کہا ہے کہ وہ مظاہرہ نہیں کریں گے تاکہ تصادم سے بچا جا سکے۔
صدر مرسي نے اس بحران کو ختم کرنے کے لئے سینئر ججوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ساتھ پانچ گھنٹے کی ملاقات کے بعد صدر مرسي کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر عدالتی اختیارات اور اس کی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان یاسر علی نے کہا ہے کہ صدر اس حکم کو واپس نہیں لیں گے لیکن انہوں نے ججوں کو یقین دلایا ہے کہ یہ حکم عارضی ہے اور اس کا دائرہ اختیار خود مختاری کے معاملات تک محدود ہے جو کئی اداروں کی حفاظت کے لئے ہے۔
ابھی تک ججوں کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے. قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار جان لین کا کہنا ہے کہ یہ ایک فارمولا ہے جس پر شاید جج راضی ہو سکتے ہیں۔
اخوان المسلمون نے قاہرہ یونیورسٹی کے باہر دس لاکھ لوگوں کے مارچ کا اعلان کیا تھا۔ نوبل امن انعام یافتہ محمد البرادی سمیت حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ صدر کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں کریں گے جب تک وہ آئینی اعلان کے نام سے جانے جانے والے اپنے متنازعہ فیصلے کو واپس نہیں لے لیتے۔
یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی اس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت کوئی بھی قانون صدر کے فیصلوں کو پلٹ نہیں سکتا ہے۔
اس فیصلے کے تحت جج بھی نیا آئین بنانے کے لیے بنی آئین ساز اسمبلی کے ارکان کو معطل نہیں کر سکیں گے۔ اس کے تحت صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ انقلاب کو بچانے کے لئے اور ملک کی حفاظت کے لئے کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
دریں اثناء قاہرہ کی عدالت کا کہنا ہے کہ فرمان کے خلاف وکلاء اور حزب اختلاف کے کیسز کی پہلی سماعت آئندہ ماہ چار دسمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ منگل کو صدر مرسی کے اس اعلان کے بعد کہ اب کوئی بھی صدر کے بنائے ہوئے قوانین، کیے گئے فیصلوں اور جاری کیے گئے فرمان کو چیلنج نہیں کر سکے گا مصر میں عام عوام، عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے زبردست احتجاج جاری ہے۔
مصر کے وزیر انصاف احمد مکی نے صدر مرسی اور ججوں کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کی دی ہیں۔ وزیر انصاف کے بقول انہیں خود فرمان پر چند تحفظات ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صحافیوں نے جب سوال کیا کہ کونسل کا اصرار ہے کہ فرمان صرف مطلق العنان فرماں روا کے معاملات تک محدود ہونا چاہیے؟ تو اس پر وزیر انصاف نے کہا کہ’ان کے خیال میں صدر یہ چاہتے ہیں۔‘
ملک میں ججوں کی نمائندگی کرنے والے ججز کلب نے صدارتی فرمان کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا جب کہ ملک کی سپریم جوڈیشل کونسل نے صدارتی فرمان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا اور کہا ہے کہ اس کا اطلاق صرف مطلق العنان فرماں روا کے معاملات پر ہونا چاہیے اور ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کام پر واپس آ جائیں۔
دریں اثنا مصر میں صدارتی فرمان پر صدر مرسی کے خلاف جاری احتجاج میں اتوار کو پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔
منگل کو تحریر سکوائر پر ایک بڑے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79