دہلی حکومت زیادتی کے مجرموں کے نام، پتے اور تصاویر شائع کریگی
|
نئی دہلی…بھارتی حکومت نے خواتین سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے زیادتی کے مجرموں کے نام، پتے اور تصاویر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انھیں شرمسار کیا جاسکے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے نائب وزیر داخلہ رنجیت پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ مہم نئی دلی سے شروع کی جائے گی اور زیادتی کے مجرموں کی تمام تفصیلات پولیس کی ویب سائٹ پر شائع کردی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم بیورو کو تمام مجرموں کی ڈائریکٹری مرتب کرکے اسے پولیس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔بھارتی حکومت نے یہ فیصلہ نئی دلی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے کے بعد کیا ہے۔ طالبہ سے زیادتی کے خلاف بھارت میں 10 روز سے احتجاج جاری ہیں۔ متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز علاج کے لیے سنگاپور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بھی قائم کردیا گیا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment