طالبان کی پیشکش سیاسی جماعتوں کو الگ کرنیکی کوشش ہے، غلام احمد بلور
|
کراچی … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمدبلور نے کہا ہے کہ طالبان کی پیشکش سیاسی جماعتوں کو الگ کرنے کی کوشش ہے، اگر مذاکرات کی بات نیک نیتی پر مبنی ہے تو اس متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی۔ وہ پشاور میں جیونیوز سے بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ طالبان کا بیان کسی سمجھدار سیاستدان نے لکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان کا مقصد سیاسی جماعتوں بالخصوص اے این پی اور ایم کیو ایم کو دیگر سیاسی جماعتوں سے الگ کرنا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ طالبان سے ان کی کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی کسی طالب کو مارا گیا مگر طالبان نے ہم پر وار کیا۔ |
No comments:
Post a Comment