مقامی انتظامیہ کے عہدے دار نوید اکبر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد سے کم ازکم 22 اہل کار لاپتا ہیں۔
پاکستانی عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں عسکریت پسندوں نے پیرا ملڑی فورس کے دو افراد کو ہلاک اور کم ازکم 22 کو اغوا کرلیا ہے۔
حکام کا کہناہے کہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح درجنوں عسکریت پسندوں نے جمعرات کی صبح پشاور کے نزدیک پیراملڑی فورس کی دو چوکیوں پر دھاوا بولا اور دو اہل کاروں کو ہلاک کرنے کے بعد کم ازکم 22 کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدے دار نوید اکبر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد سے کم ازکم 22 اہل کار لاپتا ہیں۔
کسی نے فوری طورپر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن صوبے کی سرحدسے منسلک قبائلی علاقوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں بڑی تعداد میں طالبان اور القاعدہ سے ہمدردی رکھنے والے عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment