حکام کے مطابق حملہ ریاست 'یوب' کے شہر پوٹسکم کے نواح میں واقع ایک گرجا گھر پر منگل کو علی الصباح کیا گیا۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واشنگٹن — نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 'کرسمس' کی دعائیہ تقریب کے موقع پر ایک گرجا گھر پر حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ ریاست 'یوب' کے شہر پوٹسکم کے نواح میں واقع ایک گرجا گھر پر منگل کو علی الصباح کیا گیا۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
'یوب' نائجیریا کی ریاست'بورنو' سے متصل ہے جسے مسلم شدت پسند تنظیم 'بوکو حرام' کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کے شدت پسندوں کی کاروائیوں میں گزشتہ چار برسوں کے دوران میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ 'بوکو حرام' کی جانب سے اس سے قبل 2010ء اور 2011ء میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں پر حملے کیے جاچکے ہیں۔
گزشتہ برس کیے جانے والے ایسے ہی ایک حملے میں 40 افراد مارے گئے تھے۔
'بوکوحرام' کا دعویٰ ہے کہ وہ شمالی نائجیریا کے مسلم اکثریتی علاقے میں اسلامی شریعت پر مبنی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment