اس سال بالی وڈ کے اکثر ہیروز نے اپنی کئی فلموں میں جان دار پرفارنس کے ذریعے انہیں امر بنا دیا۔ ایسی ہی چند فلموں کا ذکر اس مضمون میں کیا گیا ہے۔
سال 2012ء میں بالی ووڈ ہیروزنے اپنے’ ڈیشنگ لکس‘ اور’ پرفیکٹ پرسنالٹی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر خوب دھمال مچایا۔ ایک سے ایک بڑھ کر فلمیں دیں اورباری باری باکس آفس پر راج کیا۔ اس سال کس کس نے اور کون کون سی کامیاب فلمیں دیں، آیئے ڈالتے ہیں اس پر ایک تفصیلی نظر۔
عامر خان
’خانوں کے خان‘
عامر خان جلوہ گر ہوئے ایک بار پھر ایک نئی اور چونکا دینے والی کہانی کے ساتھ فلم ’تلاش‘میں ۔ ’مسٹر پرفیکٹ‘ کی یہ فلم بھی ان کی پچھلی فلموں سے مختلف تھی۔بیک وقت سخت گیر پولیس افسر اور غمزدہ باپ کے رول کے ساتھ عامر نے خوب انصاف کیااور اسی لئے عامر کی یہ بھی فلم بھی بن گئی باکس آفس ہٹ۔
اجے دیوگن
اجے دیوگن نے2012ء کے ٹاپ ٹین میل ایکٹرز کی لسٹ میں جگہ پائی اپنی ہوم پروڈکشن ”سن آف سردار“ میں کئے گئے رول سے۔اس مصالحہ فلم میں اجے نے سنگھ کے کردار میں فلم بینوں کو کامیڈی کا شیڈ بھی دیا اور خوب تفریح فراہم کی۔
سنجے دت
بالی وڈ کے منا بھائی اس سال سنجے دت نظرآئے ’اگنی پتھ‘ میں سفاک اور بے رحم ’کنچا‘ کے روپ میں۔سنجے نے اتنی مہارت سے ولن کا یہ کردار ادا کیا کہ دیکھنے والوں کی رگوں میں خوف سے خون جم سا گیا۔ بالی وڈ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ سنجے نے اس رول کے ذریعے بالی وڈ کے روایتی ولن کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔
جان ابراہم
ماچو مین جان ابراہم نے اس سال ایک نئے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ کیرئیر ہے بالی وڈ پروڈیوسر کا۔ جان ابراہم کی بنائی گئی فلم ”وکی ڈونر‘ ‘اپنی بولڈ کہانی کی وجہ سے نقادوں کی تعریف سمیٹنے میں کامیاب رہی۔
رنبیر کپور
کپور بوائے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے لئے یہ سال بہت اچھا رہا،سیاستدان سے لے کر راک اسٹار تک کا جو کردار بھی کیا اس خوبی سے کیا کہ ہر طرف واہ واہ ہو گئی ۔ لیکن ان کے کیرئیر کا اب تک کا سب سے اچھا رول ثابت ہوا فلم ’برفی ‘ میں کیا گیا گونگے اور بہرے لڑکے کا کردار جو انہوں نے اتنے حقیقی انداز میں ادا کیا کہ یہ کردار انہیں بالی وڈ کے سپر اسٹار کا درجہ دلا گیا۔رنبیر نے اپنی جاندار کردا ر نگاری سے اچھے اچھوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
عرفان خان
مشکل سے مشکل کردار کو آسانی سے نبھا جانے والے ایوارڈ یافتہ اداکار عرفان خان نے فلم ’لائف آف اے پائی‘ میں ’پائی پٹیل ‘ کا کردار کیا اور انتہائی متاثر کن انداز میں بولے گئے ڈائیلاگزسے پوری فلم میں جان ڈال دی۔
رندیپ ہودا
’مون سون‘ویڈنگ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے رندیپ ہودا کو ایکٹنگ پر ہر جانب سے فل مارکس توملے لیکن کسی قابل ذکر پروڈیوسر کی توجہ نہ مل سکی۔ کرینہ کی فلم ’ہیروئن‘میں رندیپ نے کرینہ کو چاہنے والے کرکٹر کا رو ل کچھ اس ڈھنگ سے بنھایا کہ مرکزی کردار نہ ہونے کے باوجود چھا گئے اور شامل ہو گئے سال 2012 کے ہٹ ہیروز کی لسٹ میں۔
ورن دھون
ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ بالی وڈ کے ٹاپ ڈائریکٹر کرن جوہر نے انہیں اپنی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘کے لئے منتخب کر لیا۔ ورن نے اپنی شاندار اداکاری سے کرن کے انتخاب کو صحیح ثابت کر دکھایا۔ بے ساختہ اداکاری اور شانداز ڈانس مووز سے ورن نے سب کا دل موہ لیا اور اب وہ فلم پروڈیوسرز کے علاوہ ڈانس پرفارمنس کے لئے ایوارڈز فنکشنز کے بھی بے شمار آفرز رکھتے ہیں۔
رشی کپور
ماضی کے رومینٹک ہیرو رشی کپور نے” اگنی پتھ“ میں’رف اینڈ ٹف‘ ولن کا کردار ادا کر کے سب کوحیران کیا تو کرن جوہر کی’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ میں بالکل مختلف اور ’ہٹ‘ کے گے ڈین کے روپ میں ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔ ان کے پرستاروں نے تو انہیں پسند کیا ہی، بالی وڈ کے دوسرے اداکاروں نے بھی رشی کو ان کے فن پر دل کھول کر داد دی۔
ابھے دیول
ابھے دیول روٹین سے ہٹ کر کی گئی فلموں اور کرداروں کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔ چارمنگ ابھے اپنی دلکش پرسنالٹی کی وجہ سے لڑکیوں میں مقبول تو ہیں ہی ، اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی سراہے جاتے ہیں۔ پرکاش جھا کی فلم ’چکر ویو‘ میں ماوٴ باغی کے رول میں بھی ابھے کی اداکاری نے داد سمیٹی۔ گو کہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی لیکن ابھے کے کام کی سب نے تعریف کی۔
No comments:
Post a Comment