آستانہ…جنوبی قازقستان میں ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں بارڈر گارڑز کے سربراہ سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملٹری طیارہ آستانہ سے Shymkent شہر جارہاتھا کہ مقامی وقت کے مطابق 6 بجے رڈار سے غائب ہوا اور Shymkent ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے کے
7 اہلکار اور قازقستان کی بارڈر گارڈزکے کمانڈر ترگان بیگ سمیت 27 افراد سوار تھے ۔حکام کے مطابق طیارے میں فضا میں ہی آگ لگی تھی اور اس کے کچھ حصے ہی باقی بچے ہیں۔ مقامی ٹی وی کے مطابق طیارہ خراب موسم میں 8 سو میٹر کی اونچائی سے نیچے گرا۔

No comments:
Post a Comment