رات کے وقت مچھلیوں کا شکار،آگ بنی انوکھا ہتھیار
|
تائی پے…این جی ٹی……مچھلیوں کے شکار کے لیے ڈور اور کانٹا ایک لازمی آلہ تصور کیے جاتے ہیں لیکن تائیوان کے باشندوں نے تو مچھلی پکڑنے کے لیے ایک نئی اور انوکھی جہت متعارف کروادی ہے۔رات کے اندھیرے میں مچھلی کا شکار کرنا جتنا مشکل ہوتا ہے تائیوان کے ذہین مچھیروں نے اسے اپنے لیے اُتنا ہی آسان بنا ڈالا۔یہ مچھیرے اپنی کشتی میں آگ کا الاؤ دہکا دیتے ہیں اور روشنی کی کشش سے مچھلیاں پانی میں اوپر آکر اُچھلنے لگتی ہیں۔جیسی ہی مچھلیاں آگ کی روشنی سے کشش محسوس کرتے ہوئے پانی کے اوپر آکر اُچھلنا کودنا شروع کرتی مچھیرے جال ڈال کر انہیں باآسانی پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ |
No comments:
Post a Comment