لاہور … مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا پاکستان کو دوام دینا ہے، طاہر القادری کے جلسے پر ہونے والے اخراجات پر دنیا حیران ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان کے خلاف کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ نوازکے چیئرمین راجہ ظفر الحق کا یوم قائد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم اور نواز شریف میں اصولوں پر ڈٹ جانا مشترک صفت ہے، نواز شریف کی مخالفت
میں کبھی ایک تو کبھی دوسرے کو لایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری ہمارے ہاں کی پیداوار نہیں، وہ 6 سال کینیڈا میں رہے ہیں اور وہیں کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے جلسے پر ہونے والے اخراجات پر دنیا حیران ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان کے خلاف کی جا رہی ہے۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان میں کسی اور کا کھیل کھیلنے آتی ہیں، مگر لوگ اب اس سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا پاکستان کو دوام دینا ہے، آج پاکستان پر مخالفین کی طرف سے آزمائش کا وقت ہے جس کا ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

No comments:
Post a Comment