Thursday 24 January 2013

طاہرالقادری کا لانگ مارچ...کس کو کیا ملا ؟

.
طاہرالقادری کا ”حسینی “لانگ مارچ ”یزیدی “حکومت کے ساتھ ” کامیاب“ مذاکرات (مک مکا) کے بعد ختم ہوا۔اسلام آباد کے ڈی چوک پردیے جانے والے دھرنے کے ”بلٹ پروف “ بنکر سے برآمد ہونے والے ”انقلاب “ سے کس کو کیا ملا ؟...بادی ءالنظر میں دیکھا جائے تو سب نے انقلاب کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے طاہر القادری کو مسلمانوں کا جے سالک کہہ کر ان کا تمسخر اڑایا۔جے سالک بے نظیر حکومت میں وزیر ہوا کرتے تھے اور احتجاج کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے کے ماہر تھے۔ایک بار انہوں نے اپنے آپ کو پنجرے میں بند کر لیاتھا۔ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں۔طاہرالقادری ان کے پڑوس یعنی کینیڈا سے تشریف لائے تھے۔دھرنے سے واپسی پر
ان کے ہاتھ میں” لانگ مارچ معاہدہ“ تھا جس کی بنیاد پر وہ بڑے فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ نگراں سیٹ اپ کی تشکیل میں اب حکومت ان کے ساتھ مشاورت کی پابند ہے لیکن صدر زرداری بہت پہلے نوازشریف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ معاہدے قرآنی آیات نہیں ہوتے۔لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد کو کیا ملا ؟ اسلام آباد کے سرد ترین موسم اور بارش میں دن رات سڑکوں پر بیٹھنے کی وجہ سے کئی ایک موسمی بیماریاں ملیں ،جن کی دوائیں شاید ہی کنیڈا سے درآمد کی جا سکیں۔حکومت خوش ہے کہ اس نے اتنے بڑے ہجوم کو اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ جمانے سے دور رکھا بلکہ لاٹھی گولی چلائے بغیر رخصت بھی کر دیا ۔اپوزیشن کی دانست میں فتح اس کی بھی ہوئی کہ سب نے رائے ونڈ میں جمع ہو کر” جمہوریت “ کی رکھوالی کا حلف لیا ۔خواجہ سعد رفیق کے بقول ”جمہوریت “ کے راستے میں چھوڑی جانے والی ”کالی بلی “ کو مار دیا۔رحمٰن ملک کو ”شیخ الاسلام “ کی طرف سے ”شیطان“ کا خطاب ملا ۔رحمٰن ملک نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیے رکھا۔میڈیا کو تین چار دن لائیو تماشا دیکھنے اور دکھانے کا موقع ملا۔ساتھ ہی ساتھ اشتہارات بھی ملے۔عام لوگوں کو ”ٹینشن “ سے نجات ملی جو پنشن کی صورت میں گاہے بہ گاہے ملتی رہے تو کیا بات ہے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79