Thursday 24 January 2013

مریخ پر آبادکاری کےخواہشمند درخواست دیں


امیدواروں کا سائنس کی ڈگری، فلائینگ کا تجربہ یا پھر فوجی تربیت کا حامل ہونا ضروری نہیں: ڈینمارک میں قائم ’مارس-ون ‘ منتظمین کا اعلان

واشنگٹن
 — ایسے میں جب خلا میں مسافر پرواز روانہ کیے جانے کے ابتدائی دن ہیں،  اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ راکٹ کی طاقت سے چلنے والے جہازوں میں ایسے افراد کو سوار کیا جائے جو جراٴت مند  ہوں۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ، ایسے لوگ جو اپنی باقی زندگی مریخ سیارے پر گزارنے کے لیے تیار ہوں۔

ڈینمارک میں قائم  ’مارس- ون‘  جس کے تحت 2023ء میں مریخ پر پہلی انسانی کالونی آباد  کرنے کا منصوبہ ہے، اُس میں ایسے افراد کی تلاش ہے جو وہاں بسنے کے خواہشمند ہوں۔

مارس -ون کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ امیدوار سائنس کی ڈگری، فلائینگ کا تجربہ یا پھر فوجی تربیت  رکھتے ہوں۔  

بس یہ لازم ہے کہ وہ کم از کم 18برس کے ہوں، اچھی دماغی اور جسمانی صحت کے مالک ہوں اور یہ کہ آٹھ سالہ ٹریننگ کے خواہشمند ہوں۔

مارس-ون کا کہنا ہے کہ وہ ایسے چار امیدواروں کا انتخاب کرنے والے ہیں، جو اُس کے بقول، انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ریلٹی سیریز میں کام کریں گے، جو خلا میں جانے کے آغاز سے لے کر مریخ پر اترنے تک کے پورے مشن کی مماثلت رکھنے والی تربیت حاصل کریں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79