نیویارک میں درجہ حرارت منفی 9 ہوگیا، تالاب اور فوارے جم گئے
|
نیویارک…امریکا کی ریاست نیویارک آجکل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، دن بھر چلنے والی برفیلی ہواوٴں نے نیویارک شہر کے تمام فوارے اور تالاب جما کر رکھ دئیے ہیں۔ نیویارک میں چلنے والی ٹھنڈی ہواوٴں نے فواروں کا پانی تو جما دیا لیکن دمکتے سورج اور نیلے آسمان نے شہریوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دئیے۔ شہری گرم لباس پہنے جمے ہوئے نیویارک شہر کو دن بھر انجوائے کرتے رہے۔ جمعرات کو نیویارک میں کم سے کم درجہ حرارت منفی نو اعشاریہ چار ڈگری سینٹی گریڈتھا۔ موسم کی شدت ابھی مزید کچھ روزتک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ |
No comments:
Post a Comment