Friday 25 January 2013

بھارت: ذاتی دفاع، خواتین میں چاقو تقسیم


بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں شیو سینا جماعت نے اپنی خواتین کارکنوں کو ذاتی دفاع کے لیے چاقو دیے ہیں۔
انہوں نے یہ اقدام دہلی میں ایک لڑکی کی گینگ ریپ کے تناظر میں کیا ہے۔
شیو سینا کے رہنما بال ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں منعقد ہوئی ایک تقریب کے دوران خواتین میں چاقو تقسیم کیے گئے۔
شیو سینا کے ترجمان کے مطابق وہ خواتین کو ہزاروں کی تعداد میں مزید چھوٹے چاقو دیں گے۔
یاد رہے کہ دہلی میں گذشتہ دسمبر کو 23 سالہ فزیوتراپی کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور خواتین کو مزید تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شیو سینا پارٹی کے ایک اہلکار اجے چوہدری نے کہا کہ’ جس طرح آپ سبزی کاٹتی ہیں اسی طرح اس بندے کے ہاتھ کاٹیں جو آپ کو چھوئے۔‘
انہوں نے کہا کہ خواتین کو یہ تین انچ چاقو اپنے پرس میں رکھنے چاہیے۔
اجے چوہدری کے مطابق بال ٹھاکرے نے کہا تھا کہ خواتین اپنے پرس میں سرخی کے بجائے رام پوری (چھوٹا چاقو) رکھا کریں۔
ان کاکہنا تھا کہ ’ہم یہ چاقو اس لیے دے رہے ہیں تاکہ خواتین اپنا دفاع کر سکیں۔‘
ادھر پولیس کے مطابق یہ چاقو ’خطرناک‘ نہیں ہیں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79