عراق: فلوجہ میں دو عراقی فوجی ہلاک، تین فوجی اغواء
|
فلوجہ…عراق کے شورش زدہ شہر فلوجہ میں دو عراقی فوجی ہلاک جبکہ تین مزید فوجی اغواء ہو گئے۔ مغربی عراق کے الانبار صوبہ کے مختلف قبائل نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت فلوجہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے باز نہ آئی تو علاقے میں تعینات فوجی یونٹس کے خلاف اعلانِ جہاد کر دیا جائے گا۔ الانبار قبائل نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے فوجیوں کی حوالگی کے لئے عراقی حکومت کو سات دن کی مہلت دی ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز فلوجہ شہر میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 7 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔ العراقیہ اتحاد اور الانبار کونسل کے چیئرمین نے جمعہ کے روز فلوجہ میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی، الانبار کالونی اور دیگر گورنریوں کے ہزاروں رہائشیوں نے الرمادی شہر میں دھرنا کیمپ میں شرکت کی۔ مظاہرین وزیر اعظم نوری المالکی کے اقتدار چھوڑنے کے مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک وہ دھرنا دیئے رکھیں گے۔ |
No comments:
Post a Comment