Sunday 6 January 2013

بھارتی فوج کاحاجی پیر سیکٹر پر حملہ، ایک فوجی جوان شہید

راولپنڈی…بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر باغ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار
ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیرسیکٹر(باغ)کے علاقے میں دراندازی کی اور سواں پترا چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے ۔ نائیک اسلم شہیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھر پور جواب دیا اورحملے کو پسپا کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سیبھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔آخری اطلاعات تک لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79