حزب اللہ حج کے موقع پر مکہ میں بم دھماکا کرانا چاہتی تھی: عماد معین الحراکی
|
|
دمشق…شام کے منحرف سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں بم دھماکا کرانا چاہتی تھی۔ جدہ میں شام کے قونصل خانے میں متعین عماد معین الحراکی نے سعودی حکام کو گزشتہ برس آگاہ کیاتھا کہ انہیں شام کے ڈپٹی قونصل جنرل شوقی الشماط نے بتایا کہ انہیں مکہ مکرمہ میں 9 ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں بم دھماکے کے لئے چنا گیا ہے۔ الحراکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کو سعودی عرب میں حزب اللہ کے بیس رکنی نیٹ ورک کی بابت آگاہ کیا تھا جن کا براہ راست رابطہ بیدخل کئے جانے والے شامی سفارتکار الشماط اور جدہ میں شامی قونصل خانے سے رہتا تھا۔ یاد رہے سعودی عرب کی حکومت نے شوقی الشماط کو 25 اکتوبر 2012ء کو بے دخل کیا تھا۔ |
No comments:
Post a Comment