بلجیم: خواتین پر تشدد کیخلاف انوکھا احتجاج، ارکان پارلیمنٹ کا رقص
|
برسلز… یورپی ارکان پارلیمنٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف بلجیم میں انوکھا احتجاج کیا، درجنوں کی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ نے رقص کرکے خواتین سے اظہار یکجہتی کی اور ان پر تشدد کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ارکان پارلیمنٹ نے رقص کیا، اس موقع پرسیاست دانوں کے ساتھ مشہور امریکی ڈراما نگار Eve Ensler نے بھی حصہ لیا، مظاہرے کا مقصد یورپ اور دنیا بھر میں خواتین پر جاری تشدد کی جانب توجہ مبذول کرانا تھا۔ یہ مظاہرہ اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت خواتین کے خلاف تشدد اور زیادتیوں کی روک تھام کے لیے ویلنٹائن ڈے پر 187 ممالک کے ایک ارب افراد کے احتجاجی رقص کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment