Wednesday 30 January 2013

بھارتی جمہوریت ڈھکوسلہ ہے،سکھوں ک ا قتل عام نہیں بھول سکتے،امر جیت سنگھ

ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…امریکا میں سکھوں کے راہنما ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت ایک ڈھکوسلہ ہے آج بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجاب اور کشمیر جانے کی اجازت نہیں۔بھارت میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے قتل عام کے مناظر آج بھی ہماری نظروں کے سامنے ہیں جب سکھوں کے گلے میں جلے ہوئے ٹائر ڈال کرکہا گیاکہ دیکھو سکھ کس طرح بھنگڑا ڈال رہا ہے۔US together Foundation کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصیڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت جس کو دنیا کی سب سے بڑی جمہویت قرار دیا جا تا ہے وہاں جمہوریت ایک ڈھکوسلہ ہے آج بھی انسانی حقوق اور امریکی تنظیموں کے افراد کو پنجاب اور کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی جا تی،اس فیصلے لا مقصد ظاہر ہے کہ ایسا صرف وہاں پر ہونے والے مظالم کی داستانیں منظر عام پر نہ لانے کیلئے ہے تاکہ انڈیا کی جمہوریت کا ڈھول کا پول نہ کھل جائے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کی1984اور2000ء میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ ہی سلوک اب بد مت کے ماننے والوں اور کشمیری عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ1984میں ہمارے لوگو کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں کیوں کہ متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ2000ء میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک سرکلر جا ری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امرت داھاریوں کی نشان دہی کی جائے کیوں کہ یہ لوگ دہشت گر دہیں تاہم سکھ مذہب کے پیرو کار آج بھی پر امن جدو جہد جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔ بر طانیہ اور کینیڈا سمیت مغربی اور ترقی یافتہ قوموں کے افراد کو جب علیحدہ ہونے کے حقوق حاصل ہیں توبھارت کے عوام کو یہ حق کیوں حاصل نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے آئین کی اس شق کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ہندو مذہب کوجین کا حصہ قرار دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے،کیوں کہ ہمارا مذہب ہندو نہیں ہے۔بھارت میں سوویت یونین کی طرز پر انتظام حکومت ہے جہاں پروہاں کی ریاست کو امریکا کی ایک کاؤنٹی کے برابر بھی اختیار حاصل نہیں۔بھارت کی خفیہ ایجنسی را کوسوویت یونین کی خفیہ ایجنسی تربیت دیتی ہے جبکہ ملک میں جو کچھ بھی غلط ہوتا ہے اس کا الزام آئی ایس آئی کے سرتھوپ دیا دیا جا تاہے، در اصل یہ سارے کام بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' ہی سر انجام دیتی ہے۔ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہاکہ جس طرح ہندو''راون'' کو ہزاروں سال بعد بھی نہیں بھول پائے تو ہم کس طرح1984میں سکھ قوم کے قتل عام کو بھلاسکتے ہیں،آج بھی وہ مناظر ہماری نظروں کے سامنے ہیں۔جب بھارت کی20ریاستوں میں چن چن کر سکھ مذہب کے پیرو کاروں کو ان کی گلے میں ٹائر ڈال کر زندہ جلایا گیا اور کہا گیا کہ دیکھو سکھ کس طرح بھنگڑا ڈال رہا ہے۔ان واقعات کے بعد بھارت میں قائم کئے جانے والے شراہا اور نرواہا سمیت کسی کمیشن نے حق اور سچ کے لئے کام نہیں کیا اور بلکہ حقائق کو چھپانے کی کوششیں کیں۔ہماری لڑائی ہندوؤں سے نہیں بلکہ اسٹیٹ سے ہے جبکہ سکھ قوم اب تک انٹرنیشنل کی عدالت کے جانب سے انصاف کی منتظر ہے کیوں کہ سینکڑوں لوگ لا پتہ ہیں۔اس موقع پر مائیک ہوسٹ،ڈیلس پیس سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیلی اوبازی،ایونٹ چیئر مین ڈاکٹر ہر بنس لعل،روپیٹرا ویلا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کانفرنس کے آغاز میں امریکا کا قومی ترانہ سکھوں کی مذہبی دعا کے ساتھ سکھ مذہب کے راہنماؤں کے بھارت میں قتل عام پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔پروگرام کے آخر میں کانفرنس کے چیئر مین ہربنس لعل نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا جبکہ مقامی سکھوں کے گردواروں کی انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا گیا جنہوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں ان کی مدد کی۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79