ایران کا بندر کو خلا میں بھیجنے کا دعویٰ
|
تہران…ایران نے اپنے خلائی پروگرام کا ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے بندر کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایران کے میڈیا کے مطابق بندر کو ”کاوٴشگر“ نامی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، راکٹ خلا میں 120 کلومیٹر کی بلندی تک جاکر واپس آیا اور مشن کے دوران بندر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایران نے گزشتہ سال بھی بندر کو خلا میں بھیجنے کا تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا تھا۔۔ ایران خلائی پروگرام کے تحت 2020 تک انسان کوخلا میں بھیجنے تیاری کررہا ہے۔ ایران کے میزائل پروگرام پر بھی مغربی ممالک کو تحفظات ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کا خلائی پروگرام بھی پْرامن مقاصد کے لیے ہے۔ |
No comments:
Post a Comment