Tuesday 25 March 2014

پشاور اور کوئٹہ بم دھماکوں کی ذمہ داری ��احرارالہند�� نامی تنظیم نے قبول کرلی

پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے تنظیم ’’احرارالہند‘‘ کے سربراہ عمر قاسمی کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دونوں بم دھماکے ہم نے کئے، ہمارا حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں اور آئندہ بھی اس طرح کے حملے کئے جائیں گے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ آج پشاور کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کوئٹہ میں پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 3 مارچ کو جو خود کش حملہ اور بم دھماکا کیا گیا تھا اس کی ذمہ داری بھی ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظم نے قبول کی تھی جس میں جج سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جب کہ تنظیم کے ترجمان کا برطانوی نشریاتی ادارے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

طالبان نے حکومت سے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، ذرائع

طالبان نے حکومت سے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق طالبان کی طرف سے حکومت کو جو سفارشات پیش کی جانی ہیں ان میں پاکستان میں جمعہ کی چھٹی کو بحال کرنے کا بھی کہا گیا ہے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کیلئے دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں حکومتی اور طالبان امن کمیٹیوں کا اجلاس بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے قائم کی جانیوالی کمیٹی نے جو سفارشات تیار کی ہیں ان میں ایک سفارش یہ بھی کی گئی ہے کہ پاکستان بھر میں جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے کیونکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ کے نام پر قائم ہے اس لئے جمعہ کی چھٹی کو بھی بحال کیا جائے۔


طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،یوسف شاہ

حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کی بات بھی محض بات چیت کا سفر آسان کرنے کیلئے کی گئی۔ امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تحریک طالبان کی شوریٰ یہ چاہتی ہے کہ ایسے مقام پر بات چیت ہوں جہاں وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں رکھی تھی۔ اْنھوں نے امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کے بارے میں بھی صرف یہ کہا تھا کہ اگر غیر عسکری قیدیوں کو رہا کیا تو (بات چیت کا) سفر

Wednesday 12 March 2014

تھر کے درجنوں دیہاتوں میں امداد نہ پہنچ سکی،متاثرین شدید مشکلات سے دوچار

تھرپارکر…تھر پارکر کے ضلعی حکام متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے تو کررہے ہیں لیکن درجنوں دیہات اب تک امداد سے محروم ہیں، شدید مشکلات سے دوچار متاثرین ایک وقت کھانے کے لئے کئی میل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق تحصیل مٹھی، ڈیپلو، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈاہری میں ریلیف سینٹرز قائم کرکے متاثرین تھر میں اب تک گندم کے 34 ہزار تھیلے تقسیم کردیئے گئے ہیں، تاہم حقیقت ان سرکاری دعووٴں کے برعکس نظر آرہی ہے،، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوٴں جوڑہو، مالہن، کانجھی اور 'ہوتی ار' سمیت بیشتر دیہاتوں کے مکین اب بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بلہیاری، الھیاری، جت ترائی اور مالکار بھی امداد سے محروم ہیں،، تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات تھاریو غلام شاہ، کیتار، کمرار، کیترار اور کھاریو کے سیکڑوں خاندان بھی امداد کی امید میں بیٹھے ہیں اسی طرح سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے صرف مٹھی کے مرکزی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مٹھی میں طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کو دوائیں اور اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔

خشک سالی سے متاثر تھر، بے بسی کی داستان

تھرپارکر… خشک سالی کے باعث تھر میں جنم لینے والے حالات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، اس المیہ نے پوری قوم کو حکمرانوں کی بے حسی اور کارکردگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔تھر کی قحط سالی کی کہانی نے دکھ کے جذبے کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ماں نے کس دل

’وٹس ایپ کی فروخت کی تفتیش کی جائے‘


فیس بک کی جانب سے موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کی خرید کے خلاف عوام کی نجی معلومات کے حوالے سے حقوق پر کام کرنے والے متعدد گروپ آواز اٹھا رہے ہیں۔
مارک زکربرگ کی کمپنی فیس بک وٹس ایپ کو تقریباً 19 ارب ڈالر میں خریدنے والی ہے۔
اس فروخت کے مخالفین چاہتے ہیں کہ امریکی حکام اس فروخت کو اس وقت تک روکے رکھیں جب تک فیس بک یہ ظاہر نہ کر دے کہ وہ وٹس ایپ کے صارفین کی ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ خرید کے بعد بھی وٹس ایپ ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور وہ معلومات کے حوالے سے موجودہ معاہدوں کا احترام کریں گی جس کے تحت تشہیری مقاصد کے لیے صارفین کی معلومات جمع نہیں کی جا سکتی

امریکہ میں وفاقی تجارتی کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ اس وعدے کے ذریعے کیا تھا کہ صارفین کی معلومات تشہیری مقاصد کے لیے جمع نہیں کیں جائیں گی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین نے وٹس ایپ کو اپنی تفصیلی معلومات اور نجی پیغامات

سکیورٹی ادارے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: طالبان




تحریکِ طالبان کے الزام کے بابت حکومت یا فوج کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سکیورٹی اداروں پر جنگ بندی کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں، چھاپوں، گولہ باری اور قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

تنظیم کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو ای میل کے ذریعے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ سلسلہ مذاکراتی عمل کے لیے پیدا کردہ بہتر ماحول کو متاثر کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی سکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اورسرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ کراچی، پشاور، صوابی، چارسدہ کے پچیس متنازعہ دیہات اور ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاوہ متعدد مقامات پر سرچ آپریشن اور چھاپوں میں متعدد بےگناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘
اس بابت حکومت یا فوج کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔کلعدم تحریکِ طالبان نے

Woman shows off her huge hips that are the biggest in the world

Woman shows off her huge hips that are the biggest in the world


Mikel Ruffinelli 
By: Hydar Tomar
(Scroll down for video) A woman who owns the title to the world’s biggest hips, likes her assets.

Mikel Ruffinelli, 39, of California, is a married mother of 4, who lives an active lifestyle.

Ruffinelli was an athletic teenager, who had no problems with her weight. She first began to notice that her hips were growing at age 22, just after the birth of her first child.

Ruffinelli said that with every child, her hips grew wider until she was unable to fit through a regular door. Although her waist measures 40 inches, her

مالکان کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر سفر کرنے والے سفید گھوڑا

نیویارک…این جی ٹی…پا لتو جا نورتو اپنے ما لک کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر لطف اندوز ہو تے ہی رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دراز قد کے حا مل گھو ڑے کو اس طرح کا رمیں سواری کر تے دیکھا ہے؟۔امریکا سے تعلق رکھنے والا Patchesنامی یہ سفید گھوڑا اکثر و بیشتر اپنے مالکان کے ساتھ گاڑی کی سواری کے مزے لوٹتا نظر آتا ہے۔ہربرٹ اور رابرٹ تھامسن نامی اشخاص کا یہ چھوڑا انتہائی نفاست سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہوکر راستے بھر کھلی ہواکے مزے لیتا اور مختلف مقامات کا دورہ کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اپنے مالکان کے ساتھ انکے گھر میں رہائش پذیر یہ گھوڑا ناصرف فون ریسو کرکے انہیں دیتا ہے بلکہ انکے ساتھ بستر پر نیند کے مزے بھی لوٹتا ہے۔اپنے مالکان کے ہمراہ گاڑی کے سفر کے علاوہ دلچسپ حرکات کرتے اس گھوڑے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

چمپئنز لیگ :بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میونح…چمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ Madrid Atletico بھی اے سی میلان کو شکست دیکر فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔ چیمپیئزلیگ کے پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،55ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ،لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ برابر کر دیا۔میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا ،لیکن بائرن نے ایگری گیٹ پر تین ایک کی برتری کیساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ایک اور پری کوارٹر فائنل میںAtletico Madrid نے اے سی میلان کو آوٴٹ کلاس کیا۔ سکینڈ لیگ کے تیسرے ہی منٹ میں Diego Costaنے میڈرڈ کو برتری دلائی ،جسے میلان کے کاکا نے 27منٹ میں برابر کر دیا،لیکن اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم چھا گئی اورمزید تین گول کر کے میچ چار ایک سے جیت کر ایگری گیٹ پر پانچ ایک کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

pakistan ter

news in urdu by urdu daily news

pakistani sms all

news in urdu by urdu daily news

usa cia

news in urdu by urdu daily news

air bass of mal

news in urdu by urdu daily news

Tuesday 11 March 2014

بر طانیہ کے جنگل میں درختوں پر لگی چا بیوں نے سُر بکھیر دئیے

لندن…بر طانیہ میں ایک گھنے جنگل کے درختوں کے تنوں پر ایسی منفرد چابیاں نصب کی گئیں ہے جو حرکت میں آنے پر اس ویران جنگل کے چاروں اطراف موسیقی کے سُر بکھیر دیتی ہیں ۔ ایک آرٹسٹ نے اپنے فن کے اظہار اور اس جنگل کو لوگوں کی توجہ کا مر کز بنانے کیلئے بچوں کے کھلو نوں میں لگی چا بیوں کو دیوہیکل سائز میں بنا کر درختوں کے تنوں میں نصب کر دیا ہے ۔جب یہ چا بیاں خودکار نظام کے تحت حرکت میں آتی ہیں تو حیرت انگیز طور پر یہ جنگل ، جنگل نہیں رہتا بلکہ خوبصورت مو سیقی کا ہال معلوم ہوتا ہے۔

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79