Tuesday 25 March 2014

طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،یوسف شاہ

حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کی بات بھی محض بات چیت کا سفر آسان کرنے کیلئے کی گئی۔ امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تحریک طالبان کی شوریٰ یہ چاہتی ہے کہ ایسے مقام پر بات چیت ہوں جہاں وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں رکھی تھی۔ اْنھوں نے امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کے بارے میں بھی صرف یہ کہا تھا کہ اگر غیر عسکری قیدیوں کو رہا کیا تو (بات چیت کا) سفر آسان ہو گا۔یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ایک بیان کہا تھا کہ اْنھوں نے غیر عسکری قیدیوں کی فہرست اپنی مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے حکومت تک پہنچائی تھی۔حکام کہہ چکے ہیں کہ متعلقہ ادارے فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم عسکری حکام یہ اعلان کر چکے ہیں کہ طالبان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی فورسز کی تحویل میں نہیں ہے۔طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے حال ہی میں ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کی قیادت وفاقی سیکرٹری حبیب اللہ خٹک کر رہے ہیں۔ حکومت کی تشکیل کردہ ایک کمیٹی نے رواں سال کے اوائل میں طالبان کی نامزد شخصیات سے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن دہشت گرد حملوں کے بعد بات چیت کے اس عمل میں تعطل بھی پیدا ہو گیا تھاتاہم طالبان نے مذاکرات کی بحالی کے لیے مارچ کے اوائل میں ایک ماہ کے لیے فائر بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کے لیے حکومت نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی۔ - 

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79