ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: ’وٹس ایپ کی فروخت کی تفتیش کی جائے‘

Wednesday, 12 March 2014

’وٹس ایپ کی فروخت کی تفتیش کی جائے‘


فیس بک کی جانب سے موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کی خرید کے خلاف عوام کی نجی معلومات کے حوالے سے حقوق پر کام کرنے والے متعدد گروپ آواز اٹھا رہے ہیں۔
مارک زکربرگ کی کمپنی فیس بک وٹس ایپ کو تقریباً 19 ارب ڈالر میں خریدنے والی ہے۔
اس فروخت کے مخالفین چاہتے ہیں کہ امریکی حکام اس فروخت کو اس وقت تک روکے رکھیں جب تک فیس بک یہ ظاہر نہ کر دے کہ وہ وٹس ایپ کے صارفین کی ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ خرید کے بعد بھی وٹس ایپ ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور وہ معلومات کے حوالے سے موجودہ معاہدوں کا احترام کریں گی جس کے تحت تشہیری مقاصد کے لیے صارفین کی معلومات جمع نہیں کی جا سکتی

امریکہ میں وفاقی تجارتی کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ اس وعدے کے ذریعے کیا تھا کہ صارفین کی معلومات تشہیری مقاصد کے لیے جمع نہیں کیں جائیں گی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین نے وٹس ایپ کو اپنی تفصیلی معلومات اور نجی پیغامات
فراہم کیے ہیں اور فیس بک اکثر ایسی معلومات کو تشہیری مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ اس وجہ سے وٹس ایپ کے صارفین کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ٹوٹ جائے گا اور یہ ایک غیر منصفانہ اور دھوکے باز تجارتی عمل ہے، اسی لیے کمیشن کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیئیں۔
گروپ نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر اس فروخت کے سلسلے میں ہونے والی معاہدے میں صارفین کے موبائل نمبر اور میٹا ڈیٹا کے حوالے سے طے پانے والی شرائط کی جانچ پڑتال کریں۔
فیس بک سماجی رابطوں کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ ہے اور اس کے ایک اعشاریہ دو ارب صارفین ہیں۔ فیس بک کی آمدنی کا بڑا حصہ تشہیری مہمات سے آتا ہے جن میں اشتہاروں کو صارف کی عمر، جنس اور دیگر معلومات کے ذریعے مخصوص انداز میں دکھایا جاتا ہے۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79