تھرپارکر…تھر پارکر کے ضلعی حکام متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے تو کررہے ہیں لیکن درجنوں دیہات اب تک امداد سے محروم ہیں، شدید مشکلات سے دوچار متاثرین ایک وقت کھانے کے لئے کئی میل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق تحصیل مٹھی، ڈیپلو، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈاہری میں ریلیف سینٹرز قائم کرکے متاثرین تھر میں اب تک گندم کے 34 ہزار تھیلے تقسیم کردیئے گئے ہیں، تاہم حقیقت ان سرکاری دعووٴں کے برعکس نظر آرہی ہے،، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوٴں جوڑہو، مالہن، کانجھی اور 'ہوتی ار' سمیت بیشتر دیہاتوں کے مکین اب بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بلہیاری، الھیاری، جت ترائی اور مالکار بھی امداد سے محروم ہیں،، تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات تھاریو غلام شاہ، کیتار، کمرار، کیترار اور کھاریو کے سیکڑوں خاندان بھی امداد کی امید میں بیٹھے ہیں اسی طرح سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے صرف مٹھی کے مرکزی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مٹھی میں طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کو دوائیں اور اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Wednesday, 12 March 2014
تھر کے درجنوں دیہاتوں میں امداد نہ پہنچ سکی،متاثرین شدید مشکلات سے دوچار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment