Tuesday 8 January 2013

بالائی علاقوں میں شدید سردی،اسکردو میں منفی 17ڈگری ریکارڈ

اسلام آباد…ملک کے تمام علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔پنجاب ا ورسندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج رہتا ہے۔ آج اسکردو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت منفی 17ریکارڈ کیا گیاہے۔یہ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اسکردو، استور سمیت ملک کے تمام علاقوں میں برف باری تو رک گئی۔ لیکن پہاڑوں پر موجود برف اور چلنے سرد ہوائیں خون جمارہی ہیں۔آج اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی
17ریکارڈ کیا جار ہا۔ استورمنفی 15 اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 12 ہے۔غذر میں آج بھی بادل چھائے ہو ئے ہیں اور سردی کا زور برقرار ہے۔کشمیر،مالا جبہ ، کرم ایجنسی،ہزارہ ڈویژن میں سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہتی ہے۔ مظفر گڑھ میں دھند کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی۔ جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں ،کشمیر،گلگت بلتستان میں سردی کی لہرمزید چند روز بر قرار رہے گی۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79