اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں گھروں میں فاسٹ فوڈ پہنچائینگے
میکسیکو…اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں گھروں پر برگرز بانٹتے نظر آئینگے! ہوگئے نا حیران لیکن یہ بالکل حقیقت ہے کیونکہ آج تک آپ نے صرف ڈلیوری بوائز کو ہی گھروں پر ہوم ڈلیوری کرتے دیکھا ہے تاہم اب میکسیکو میں دنیا کے پہلے ڈرون فوڈ ڈلیوری سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایک معروف فاسٹ فوڈ چین نے اپنے کسٹمرز کو انوکھے انداز میں آرڈر پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت کسٹمرز آن لائن اپنا فاسٹ فوڈ آرڈر بک کرواتے ہیں اور ساتھ ہی اپنامکمل پتا بھی انٹرنیٹ سرور پر اپ لوڈ کردیتے ہیں ۔اس ایڈریس کے GPSفائل بعد ازاں ایک ڈرون میں فیڈ کردی جاتی ہے جو ایک بیرونی راکٹ ٹائپ بکس میں برگر لیکر روانہ ہوتا ہے اور مطلوبہ پتے پر پیراشوٹ کے ذریعے ڈراپ کردیتا ہے۔
|
No comments:
Post a Comment