رانا ثنا اللہ نے طاہر القادری کو طاہر المداری کا خطاب دیدیا
|
فیصل آباد …صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری کو مولانا طاہر المداری کہتے ہوئے ان کے لانگ مارچ کو ایک تماشہ قرار دیدیا، فیصل آباد میں بابا لسوڑی شاہ کے دربار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تھا کہ طاہر القادری اسلام اباد میں پاکستان کو بچانے کے دعوے سے گئے تھے وہاں وہ اپنی بھی عزت گنوا ں بیٹھے ہیں جن کو چور لیٹرے اور یزید کہتے رہے ان سے صلح کر لی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی صوبے بنانے کا ڈرامہ کر کے صرف ایشو کھڑے کرنا چاہتی ہے تاکہ انکی پانچ سالہ کارکردگی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے انہوں نے کہ سیف الدین کھوسہ اپنے والد کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے پیپلز پارٹی میں گئے۔ |
No comments:
Post a Comment