گوانتاناموبے میں قید5ملزمان نے پری ٹرائل سماعت کا بائیکاٹ کردیا
|
واشنگٹن…گوانتاناموبے میں قید5ملزمان نے پری ٹرائل سماعت کا بائیکاٹ کردیا، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سانحہ نائن الیون کی سماعت گوانتاناموبے جیل کی فوجی عدالت میں ہوئی۔گوانتاناموبے جیل اہلکار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عدالت میں پیش نہ ہونے پرزبانی اورتحریری طورپرآگاہ کیاتھا۔جیل اہلکار کے مطابقہمارے اٹارنیزاوردیگرحکام عدالت میں پیش ہونے کے پابندہیں،حکومت نہیں چاہتی کہ ہم اس سلسلے میں کچھ کہیں یاکچھ کریں۔فوجی جج جیمزپول کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ |
No comments:
Post a Comment