ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: ممبئی ٹیسٹ: مونٹی کی دس وکٹیں، بھارت مشکل میں

Monday, 26 November 2012

ممبئی ٹیسٹ: مونٹی کی دس وکٹیں، بھارت مشکل میں

ممبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی ٹیم کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ دوسری اننگز میں ایک سو سترہ رن پر بھارت کے سات بلے باز آؤٹ ہو چکے ہیں اور اسے اکتیس رنز کی برتری حاصل ہے۔
میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے الیسٹر کُک اور پیٹرسن کی سنچریوں کی بدولت چھیاسی رنوں کی اہم سبقت حاصل کر لی تھی اور اس کے بعد ان کے گیندبازوں مونٹی پنیسر اور گریم سوان کی بہتر گیند بازی کے سبب بھارت کی دوسری اننگز بری طرح لڑکھڑا گئی۔
اوپنر کھلاڑی گوتم گمبھیر کے علاو بھارت کا کوئی بلے باز انگلینڈ کے بالروں کے سامنے نہ ٹک سکا۔ پنیسر نے اس اننگز میں اب تک پانچ اور سوان نے دو وکٹ حاصل کیے۔ پنیسر نے پہلی اننگز میں بھی پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ گمبھیر اور اشون کے علاوہ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی دو کے ہندسے میں نہیں پہنچ سکا۔


بھارت کی پہلی وکٹ اپنا سواں ٹیسٹ کھیلنے والے ویریندر سہواگ کی شکل میں گرا۔ انھوں نے نو رنز بنائے اور پنیسر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے چیتیشور پجارا صرف چھ رن پر سوان کا شکار ہو گئے۔ سچن تندولکر جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھریلو میدان پر آخری میچ کھیل رہے ہیں وہ صرف آٹھ رنز بنا سکے اور ایک بار پھر پنیسر کا شکار بنے۔
ویراٹ کوہلی سات، یووراج سنگھ آٹھ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی چھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ کوہلی کو سوان نے آؤٹ کیا جبکہ باقی دونوں کھلاڑیوں کو پنیسر نے آؤٹ کیا۔
کوک اور پیٹرسن دونوں نے سنچریاں بنائیں
کوک اور پیٹرسن دونوں نے سنچریاں بنائیں اور انگلیند کو اہم سبقت دلائی۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر گوتم گمبھیر ترپن اور ہر بھجن سنگھ ایک رنز پر کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک سو چھیاسی رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی باری چار سو تیرہ رن پر ختم ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے پراگیان اوجھا نے پانچ، اشون اور ہر بھجن سنگھ نے دو دو وکٹ لیے۔
جمعے کو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ اوپنر بلے باز گوتم گمبھیر صرف چار رنز بناکر پہلے ہی اوور میں اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد باون کے سکور پر ویریندر سہواگ بھی آؤٹ ہو گئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔
جب بھارت کا مجموعی سکور ساٹھ رنز تھا تو بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر صرف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی پنیسر نے آؤٹ کیا۔ ویرات کوہلی نے انیس رنز بنائے اور پنیسر کا شکار بنے جبکہ یوراج سنگھ کو گریم سوان نے صفر پر آؤٹ کر دیا۔
کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پجارا کے ساتھ بھارت کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور پچاس رنز کی شراکت داری کی۔ وہ انتیس رنز بناکر پنیسر کی گیند پر سوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئي تھی۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79