اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل فون آپریٹرز سے ملاقات کے بعدموبائل سمز کی کورئیرسروس کے ذریعے فروخت کی پالیسی مستردکر دی ،ذرائع کے مطابق موبائل سمز فرنچائز اور آپریٹو سینٹرزکے ذریعے قابل فروخت ہونگی تاہم سمز کے غیر قانونی استعمال کورو کنے کیلئے دیگر آپشن کو زیر غور لایا جائے گا ۔سم خریداری کیلئے دوسری شناختی دستاویز پیش کرنے کی پابندی بھی واپس لے لی گئی ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے موبائل فون آپریٹرز کی ملاقات کے دوران موبائل فون نمبرز پورٹیبلیٹی پربھی پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے تھاکہ موبائل آپریٹرز ریٹیلرز2ماہ میں بائیو میٹرک سینٹرز میں نصب کریں،موبائل فون ہینڈ سیٹس کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی تصدیق یقینی بنائیں ۔
No comments:
Post a Comment