Monday 26 November 2012

پاکستان: گوگل سمیت متعدد ویب سائٹس ہیک

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل پاکستان سمیت ملک کی متعدد سرکاری اور نجی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔
سنیچر کو پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہےمتعلقہ عنوانات
صرف گوگل پاکستان ویب سائٹ ہیک کی گئی اور گوگل کا انٹرنیشل پورٹل فعال رہا۔
ریڈیو پاکستان نے ملک میں ٹیلی کیمونیکشن اور انٹرنیٹ کے نگران ادارے پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ریڈیو نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی کل دو سو پچاسی ویب سائٹ ہیک کی گئیں۔
ہیک کی جانے والی ویب سائٹ میں اہم سرکاری اداروں کی ویب سائٹ سمیت سرکاری اور نجی دونوں ویب سائٹ شامل ہیں۔
سرکاری ریڈیو نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ہیکرز کے حملے میں کون سے سرکاری ویب سائٹس متاثر ہوئیں اور آیا وہ بحال ہو چکی ہیں کہ نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا جا چکا ہے۔
ماضی میں انڈین سائبر آرمی نامی بھارتی ہیکرز ان ویب سائٹس کو ہیک کرتے رہے ہیں۔
سال دو ہزار دس میں ہیکرز کے اس گروپ نے پاکستان کی چھتیس سے زیادہ سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا تھا جن میں وزارتِ خارجہ، پاکستان نیوی، وزارتِ خزانہ، قومی احتساب بیورو، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ویب سائٹس شامل تھیں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79