نئی دہلی … بھارت اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدے گا، جس کی مالیت ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ نئی دلی میں وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے ایف جی ایم 148 جویلین اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی فروخت میں ہچکچاہٹ کے بعد کیا جارہا ہے۔ واشنگٹن نے ان میزائل کے بارے میں مکمل فوجی معلومات، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا لائسنس دینے کی حامی نہیں بھری تھی۔ بھارتی فوج امریکی میزائل کی طرح کے اس میزائل کی مشق کر چکی ہے، یہ میزائل کاندھے پر رکھ کر بھی فائر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اگلے مرحلہ میں خریداری کے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں
No comments:
Post a Comment