جنوبی کوریا کےگلوکار سائی کا گایا ہوا نغمہ ’گنگنم سٹائل’ یوٹیوب پر دیکھا جانے والا سب سے مقبول ترین ویڈیو بن گیا ہے۔
گزشتہ چار ماہ برس قبل یوٹیوب پر پوسٹ کیے جانےو الے اس نغمے کو اب تک اسی کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔’گنگنم سٹائل’ ویڈیو میں گلوکار سائی کچھ اس انداز میں رقص کررہے ہیں گویا کہ وہ گھوڑے پر سوار ہیں اور گھوڑے کی لگام ان کے ہاتھوں میں ہے۔
ان کا یہ ڈانس کچھ ہی وقت میں اتنا مشہور ہو گیا کہ ہر جگہ لوگ اس کی نقل کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو کے کچھ مناظر میں چونتیس سالہ سائی کو گلابی رنگ کے ‘شارٹس’ یعنی چھوٹی پتلون پہن کر دھوپ کا مزا لیتے ہوئے ہوئے، زیر زمین ٹرین میں چھپے کپڑے پہنے ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے اور سمندر کے کنارے ورزش کرتی ہوئی خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سائی کے دلچسپ انداز کے ہٹ ہوتے ہی اس نغمے کی نقل میں کئی نغمے بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس نغمے کے مداحوں میں فلپائن کے جیل میں قید قیدیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون تک شامل ہیں۔
’گنگنم سٹائل’ کی ویڈیو کو اس سال کا ایم ٹی وی یورپ میوزک اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نغمہ اٹھائیس ممالک میں موسیقی کے چارٹ میں نمبر ون رہ چکا ہے۔
اس نغموں کو پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یوٹیوب پر ’لائک’ یعنی پسند کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس ریکارڈ کی وجہ سے گنگنم سٹائل کا نام یوٹیوب پر سب سے زیادہ ’لائک’ کیے جانےوالے نغمے کے طور پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز جسٹن بیبر کے دوہزار دس میں ریلیز ہونے والے ’ٹینی بوپر‘ نغمے کو حاصل تھا۔
No comments:
Post a Comment