ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: ’سگریٹ نوشی سے دماغ گل سڑ جاتا ہے‘

Monday, 26 November 2012

’سگریٹ نوشی سے دماغ گل سڑ جاتا ہے‘

برطانوی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے یادداشت، سیکھنے اور استدلال کی قوتیں متاثر ہوتی ہے اور اس کے باعث دماغ گل سڑ جاتا ہے۔
یہ تحقیق لندن کی کنگز کالج نے کی ہے اور یہ ایج اینڈ ایجنگ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیق میں پچاس برس سے زیادہ عمر کے 8800 افراد کا مشاہدہ کیا گیا۔ ان میں سے زیادہ افراد کو بلڈ پریشر کی تکلیف اور موٹاپے سے بھی دماغ متاثر ہونے کے شواہد ملے۔ لیکن یہ اثرات تمباکو نوشی سے ہونے والے اثرات سے کم تھے۔
اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خیال رکھنا چاہیے کہ طرزِ زندگی سے بھی جسم کے ساتھ ساتھ دماغ متاثر ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے امراضِ قلب ہونے کے امکانات اور دماغی حالت کے درمیان روابط ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔
تحقیق میں پچاس سال سے زائد عمر کے ایک گروپ کے طرزِ زندگی اور صحت کے باری میں اعداد و شمار لیے گئے۔ ان کا دماغی ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کو نئے الفاظ سیکھنے یا ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ جانوروں کے نام بتانے کا کہا گیا۔
ان افراد کا یہی ٹیسٹ دوبارہ چار سال بعد اور پھر آٹھ سال بعد لیا گیا۔
مجموعی طور پر یہ دیکھا گیا کہ جن افراد کی سمجھ بوجھ کی قوت میں کمی آئی ان میں امراضِ قلب ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ ان ٹیسٹوں میں بری کارکردگی کا تعلق سگریٹ نوشی سے بنتا تھا۔
اس تحقیق میں شامل ایک سائنسدان ڈاکٹر ایلکس ڈریگن کا کہنا ہے ’سمجھ بوجھ کی قوت عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے جس کے باعث کئی افراد کو روز مرہ کی زندگی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم اس کو روکا جا سکتا ہے اگر لوگ اپنی طرزِ زندگی کو تبدیل کر لیں۔‘
برطانیہ میں الزائمر ریسرچ میں کام کرنے والے ڈاکٹر سائمن رڈلی کا کہنا ہے ’تحقیق میں کئی بار سگریٹ نوشی اور بلڈ پریشر کا تعلق دماغی صلاحیت میں کمی کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور یہ نئی تحقیق اس تعلق کو مزید پختہ کرتی ہے۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79