سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلوی شہر سڈنی کے کئی ساحلوں نے گذشتہ روز خون کی تہہ اوڑھ لی۔ یہاں کوئی خون کی ندیاں نہیں بہائی گئیں بلکہ ایک خاص قسم کی کائی کی افزائش نے سمندر کے پانی کو لال سُرخ کردیا۔سڈنی میں کائی سے متاثرہونے والے تمام مشہور و معروف سا حلوں کو عام عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک کائی کے اثرات سمندر سے غائب نہیں ہوجاتے عام عوام اس پانی میں سوئمنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کائی سے پیدا ہونے والا امونیم جسمانی خارش،ریشز اور آنکھوں میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment