برلن…پوپ بینی
ڈکٹ کی نئی کتاب نے حضرت عیسی
علیہ اسلام کی تاریخ پیدائش سے متعلق نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔پوپ کا دعویٰ ہے کہ عیسائی کیلنڈر میں دی گئی حضرت عیسی کی پیدائش کا سال درست ہے نہ تاریخ۔حضرت عیسی کی تاریخ پیدائش سے متعلق اس سے پہلے بھی مختلف تحقیق کار اور عیسائی مذہبی رہنما سوال اٹھاتے رہے ہیں ۔لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کیتھولک چرچ کے بانی نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔پوپ The infancy Narratives سلسلے کی اپنی تیسری کتاب میں لکھتے ہیں کہ عیسائی کیلنڈر میں حضرت عیسی علیہ اسلام کی تاریخ پیدائش میں کئی سالوں کی غلطی ہے۔ اور اس اعتبار سے دیکھیں تو ان کی پیدائش کا دن بھی 25دسمبر نہیں ہے۔ کتاب میں پوپ نے حضرت عیسی کی پیدائش اور ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔پوپ کی کتاب کی لاکھوں کاپیاں چھپ چکی ہیں۔اور بہتر ملکوں میں شائع کرنے کیلیے کتاب کا بیس زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔امکان ہے کہ یہ کتاب بھی دیگر دو کتابوں کی طرح مقبول ہوگی۔

No comments:
Post a Comment