خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں کمشنری نظام بحال کردیا
|
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں کمشنری نظام بحال کرنے کی منظوری دیدی۔جس کے تحت ڈویژن کا سربراہ کمشنرجبکہ ضلاع کاانتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنرہوگا۔پشاور میں وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی جس کے تحت ڈویژن کا سربراہ کمشنر اور ضلاع کا انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا۔ وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے پچیس اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز گریڈ20کے بجائے گریڈ19 کے افسران ہوں گے۔ پشاورڈویژن کاکمشنرگریڈ21جبکہ دیگر ڈویڑنز کے کمشنرزگریڈ20 کے افسران ہونگے۔انہوں مزید بتایا کہ نجی مراکزصحت کی فیسیں باقاعدہ بنانے کیلئے ہرضلع میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ |
No comments:
Post a Comment