وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم
|
کراچی … گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور وزیراعظم کی قائم کردہ 2 رکنی کمیٹی سے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے 11 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے
کیلئے وزیراعظم کی قائم 2 رکنی کمیٹی کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کئی گھنٹے جاری رہے اور ایک موقع پر وفاقی وزراء ٹرانسپورٹر سے ناراض ہو کر اجلاس سے اٹھ گئے تاہم ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے وزراء کو روک لیا اور مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔ وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن نے 11 روزہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ آج رات سے ہی کام شروع کردے گی۔ اس سے قبل مذاکرات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کمیٹی کو 15 نکاتی مطالبات پیش کئے ۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے ٹریلر کے حد سے زائد وزن پر عائد جرمانہ 2 ماہ کیلئے موٴ خر کردیا ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران گڈز کیریئر عہدیداروں پر قائم مقدمات ختم کردیئے جائیں گے جبکہ سڑک بند کرنے کیلئے کنٹینرز ٹرانسپورٹروں سے نہیں لئے جائیں گے۔ بابر غوری نے مزید کہا کہ سڑکیں بندکرنے کیلئے کنٹینرز کی خریداری کیلئے کے پی ٹی سندھ پولیس کو 2 کروڑ روپے دے گی، ناجائز ٹول پلازا ختم کرکے شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر 5 چیک پوسٹوں کیلئے اپنی جیب سے رقم دوں گا۔ |
No comments:
Post a Comment