جرمنی: مسلمانوں اور یہودیوں کی اہم رسم کو قانونی تحفظ دینے کا بل منظور
|
|
برلن … جرمن کابینہ نے مسلمانوں اور یہودیوں کی ایک اہم رسم کو قانونی تحفظ دینے کا بل منظور کرلیا جس کا علمااور راہبوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ جرمن کابینہ کی جانب سے بل کی منظوری نے مختلف حلقوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کاموقع دیا ہے۔ بچے کی موت پر کولون عدالت نے جون میں رولنگ جاری کی تھی جس میں ختنہ کو جسمانی نقصان قرار دیا گیا تھا، اس پر مسلمانوں اور یہودیوں کی جانب سے مرکل حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس پر اپنا موٴقف واضح کرے۔ جرمن چانسلر نے بھی کہا تھاکہ وہ یہودیوں کو قدیم رسم پر عمل سے روک کر ملک کا تماشہ نہیں بننے دیں گی۔ جرمنی میں ایک لاکھ 20 ہزار یہودی اور 40 لاکھ مسلمان ہیں |
No comments:
Post a Comment