شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک سفر کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ کے تجربے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک کی سرکاری خبر ساں ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ دس سے بائیس دسمبر کے درمیان ہوگا۔
شمالی کوریا نے اس پہلے بھی یہ راکٹ لانچ کرنے کی ناکام کوششیں کی تھیں۔
ان کوششوں پر تنقید بھی کی گئی تھی کیوں کہ اسے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے بیلاسٹک میزائل ٹیسٹ پر پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
راکٹ لانچ کے اعلان سے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلاقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment