سافٹ ویئر کمپنی گوگل اپنے نیکسس سیون ٹیبلٹ اور ایما زون کمپنی اپنے کِنڈل ٹیبلٹ کے لیے ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ان ٹیبلٹس کی فروخت میں اضافے کا باعث ٹیکنیکل خصوصیات کی بجائے مواد بن رہا ہے۔
برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ نے اپنے ڈیجیٹل ایڈیشنز بنڈل کے لیے نیکس کی قیمت کو کم کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایما زون کمپنی امریکہ میں ’آل یو کین ایٹ‘ نامی میڈیا سب سکرپشن شروع کرنے جا رہی ہے۔
ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ’آئی پیڈز‘ کے مہنگے ایکو سسٹم کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ڈی سی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق پوری دنیا میں ’ایپل‘ کے ٹیبلٹس کی ترسیلات اپریل سے جون اور جولائی سے ستمبر کے دوران چھیاسٹھ فیصد سے کم ہو کر پچاس فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔
اس کے برعکس گوگل کے نیکس اور ایما زون کے کِنڈل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب سرمایہ دار مارکیٹ کی اس صورت حال کو دیکھ کر اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ منی آئی پیڈ کی لانچ سے موجودہ رجحان پر کیا اثر پڑے گا۔
برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ اپنے بتیس گیگا بائٹس نیکسس سیون ڈیجی بنڈل کو پروموٹ کر رہا ہے جو اس کے آن لائن ایڈیشن ’دی ٹائمز‘ اور ’سنڈے ٹائمز‘ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس بتیس گیگا بائٹ کی ٹیبلٹ کی قیمت پچاس پاؤنڈ ہو گی جو کہ اس کے عام پیکج کی قیمت کے ساتھ اضافی ہو گی نہ کہ ایک سو ننانوے پاؤنڈ جو کہ دکانوں میں فراخت ہو رہا ہے۔
اس معاہدے کے تحت اٹھارہ مہینوں تک اخبار خریدنا پڑے گا جس کے بعد ٹیبلٹ کی مجموعی قیمت دو سو ننانوے پاؤنڈ ہو جائے گی۔
یہ اہم بات ہے کہ نیوز انٹرنیشنل کمپنی کے ایک اخبار نے گوگل نیکسس کی ٹیبلٹ کو منتخب کیا ہے، حالاں کہ اس کمپنی کے مالک کے روپرٹ مرڈوک گوگل کو ایک طفیلیہ قرار دے چکے ہیں کیوں کہ گوگل ان کے اخبارات کو اپنے خبروں کے شعبے میں پیش کرتا ہے۔
تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ یہ اقدام بہت بروقت کیا گیا ہے کیونکہ کرسمس کا تعطیلات آ رہی ہیں جب لوگ تحفے تحائف خریدیں گے اور اس صورت میں گوگل کی ٹیبلٹ ان کے لیے ایک اچھا تحفہ ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ میڈیا جلد ٹیبلٹس پر منتقل ہو گا اور بالآخر اخبارات کی جگہ لے لےگا۔
No comments:
Post a Comment