ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: پشاور: سینئر وزیر خیبرپختونخواہ بشیر احمد بلور کو سپرد خاک کردیا گیا

Sunday, 23 December 2012

پشاور: سینئر وزیر خیبرپختونخواہ بشیر احمد بلور کو سپرد خاک کردیا گیا

پشاور … سینئر وزیر خیبر پختونخوا اور اے این پی کے شہید رہنما بشیر احمد بلور کو سیر پیر حسن مزار سے متصل بیری باغ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پشاور کے عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما اور صوبائی وزیر بشیر بلور کی نماز جنازہ کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو بیری باغ قبرستان پہنچایا گیا جہاں اے این پی رہنماوٴں اور کارکنوں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی ، گورنر مسعود کوثر، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، افراسیاب خٹک سمیت دیگر پارٹی رہنما اور ہزاروں کارکنان سمیت اہم قومی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، صدر زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل بشیر بلور کی میت غلام احمد بلور کے گھر سے سیکڑوں کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم لائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت سید سبط الحسن نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کیلئے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، پاک فوج، ایف سی، پولیس اور کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے دروازوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے جن سے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، بشیر احمد بلور کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بشیر احمد بلور کو گزشتہ رات ڈھکی نعلبندی میں ایک خود کش بم حملے میں شہید کردیا گیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس کے بعد مقامی رہنما کے گھر سے نکل رہے تھے، اس حملے میں دیگر 8 افراد بھی جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔بشیر احمد بلور 1943ء میں پیدا ہوئے اور تقریباً 40 سال سیاست سے وابستہ رہے، انہوں نے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر سب سے پہلے جائے وقوعہ پر بشیر بلور اور میاں افتخار حسین پہنچتے تھے

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79