افغان طالبان کا فرانس میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کا اعلان
پیرس … افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ فرانس میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اپنا موٴقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے 2 نمائندے بھیجے جائیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کانفرنس کے موقع پر افغان حکومت یا کسی اور گروپ سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا، طالبان کو حقیقت کے طور پر تسلیم کرنے لگا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment