سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئے پاکستان پر دباوٴ ڈالتے رہیں گے،سلمان خورشید
|
نئی دہلی…بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں قید سربجیت سنگھ کی انسانی بنیادوں پر رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباوٴ ڈالتا رہے گا۔انہوں نے یہ یقین دہانی دہلی میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بیٹی سے ملاقات کے دوران کرائی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ وہ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کو سربجیت کا معاملہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کے سامنے اٹھانے کے لئے کہیں گے ، رحمان ملک اس ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ملاقات کے بعد سربجیت سنگھ کی بہن نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ رحمان ملک کے ساتھ ان کی ملاقات کرانے کی کوشش کریں گے۔ |
No comments:
Post a Comment