لندن…این جی ٹی…دو روز پہلے کلینڈر کی تاریخ12/12/12ہوگئی تھی اور ایک ہی ہندسہ پر مشتمل اس تاریخ کو دنیا بھر میں بیحد اہمیت دی گئی۔12دسمبر بروز بدھ دوپہر 12 بج کر12 منٹ اور 12سیکنڈ پر چھ ہندسے یکساں ہوگئے جنہوں نے ایک امریکی بچے کے دن کو بھی یادگار بنادیا۔امریکی ریاست الاباما کے شہر ہووَر سے تعلق رکھنے والاکیام موریا(Kiam Moriya)ٹھیک 12تاریخ کودوپہر کے
12بج کر12منٹ(12:12) پر12سال کا ہوگیا۔جاپان سے تعلق رکھنے والے والدین کاکیام موریہ نامی یہ بچہ12دسمبر2000ء کو 12بج کر12منٹ پر امریکی ریاست نیویارک کے شہر بورنکسول میں پیدا ہوا جسکا ثبوت نیویارک کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کیا گیا برتھ سرٹیفکیٹ ہے۔واضح رہے کہ صر ف ایک کے ہندسے پر مشتمل ایسی کوئی بھی تاریخ اب سو سال بعد ہی دوبارہ آ ئے گی۔
No comments:
Post a Comment