ممبئی…این جی ٹی…عامر خان اور رانی مکھرجی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "تلاش "کے نئے گانے "لاکھ دنیا کہے" کی وڈیو فلم کی ریلیز کے 2ہفتوں بعد باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی۔جاوید اختر کے تحریر کردہ بولوں پر مبنی اس گانے"لاکھ دنیا کہے"کورام سمپاتھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو عامر (انسپکٹر شیخاوت) کیساتھ کرینہ کپور نمایاں ہے جبکہ فلم کی
موسیقی رام سمپاتھ نے دی ہے۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کیساتھ مرکزی کردار اداکیا ہے۔واضح رہے کہ سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کیساتھ مل کر لکھی ہے جو30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بننے کے بعد 100کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرچکی ہے۔
No comments:
Post a Comment